• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا قے (الٹی) آنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
918
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
77
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مَنْ ذَرَعَهُ الْقَيْءُ فَلَيْسَ عَلَيْهِ قَضَاءٌ وَمَنْ اسْتَقَاءَ عَمْدًا فَلْيَقْضِ (صحیح سنن ترمذي: 720)
’’جسے قے آ جائے اس پر روزے کی قضا لازم نہیں، جو جان بوجھ کر قے کرے اسے روزے کی قضا کرنی چاہئے‘‘
مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص جان بوجھ کر اپنی انگلی منہ میں ڈال کر یا پیٹ کو دبا کر یا کسی دوسرے طریقے سے جان بوجھ کر قے کرے اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا- اگر اس کا معدہ خراب ہو اور اسے قے آ جائے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا-
 
Top