السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تھریڈ کے نام اورکالم کے موضوع میں خاص مطابقت نظر نہیں آئی ۔۔
اگر مضمون نگار کچھ کہنا چاہتی تھیں تو کھل کر بیان کرتیں انہیں کون سا کسی مولوی نے کچھ کہہ دینا تھا ،کہہ بھی دیتا تو انہیں کیا فرق پڑنا تھا۔۔
بہرکیف تھریڈ کے نام سے ایک حد تک اتفاق ہے کہ خرابی کی کچھ کچھ وجہ ’’مولوی‘‘ صاحبان ہیں ناں کہ علماء۔۔ویسے بھی سب بیان تو ہوتا ہی رہتا ہے پکڑ پکڑ کر بتائیں تو شدت پسند بن جاتے ہیں ۔۔۔۔معلوم نہیں ہر اُوٹ پٹانگ حرکت کو آخر میں دین و علماء کے ساتھ کیوں جوڑ دیا جاتاہے ؟؟جب کہ دوسری طرف وہ ہماری ’’مہذب تہذیب و معاشرے ‘‘کا حصہ ہوتی ہے۔۔کیاعلماء انہیں یہ سب ’’کارنامے‘‘ کرنے کاکہتے ہیں جو آخر میں انگلیاں انہی کی طرف اُ ٹھتی ہیں۔۔ ؟؟؟؟