• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ روایت صحیح ہے

شادان

رکن
شمولیت
دسمبر 01، 2012
پیغامات
118
ری ایکشن اسکور
131
پوائنٹ
56
ﺯﯾﺪ ﺑﻦ ﺍﺭﻗﻢ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺑﯿﺎﻥ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ، ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ
ﷺ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ " ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺟﺎ
ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺗﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﻤﺴﮏ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﺭﮐﮭﻮ
ﮔﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺑﻌﺪ ﮐﺒﮭﯽ ﮔﻤﺮﺍﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﮯ ، ﺍﻥ ﻣﯿﮟ
ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺳﮯ ﻋﻈﯿﻢ ﺗﺮ ﮨﮯ ، ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﺟﻮ
ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﺴﯽ ﺭﺳﯽ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﺳﮯ ﺯﻣﯿﻦ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ
ﺩﺭﺍﺯ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ، ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻋﺘﺮﺕ ﺍﮨﻞ ﺑﯿﺖ ، ﯾﮧ
ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺍﻟﮓ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﺣﺘﯽ ﮐﮧ ﺣﻮﺽ ﭘﺮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ
ﺁﺋﯿﮟ ﮔﮯ ، ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺗﻢ ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ
ﮐﯿﺴﯽ ﺟﺎﻧﺸﯿﻨﯽ ﻧﺒﮭﺎﺗﮯ ﮨﻮ "
ﺳﻨﻦ ﺗﺮﻣﺬﯼ ، 3788 ﺣﮑﻢ ﺍﻟﻤﺤﺪﺙ ﺯﺑﯿﺮ ﻋﻠﯽ ﺯﺋﯽ
ﺍﻻﺳﻨﺎﺩ ﺻﺤﯿﺢ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
امام ترمذي رحمه الله (المتوفى279)نے کہا:
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ المُنْذِرِ الكُوفِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَالأَعْمَشُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمْ مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدِي أَحَدُهُمَا أَعْظَمُ مِنَ الآخَرِ: كِتَابُ اللَّهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الأَرْضِ. وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي، وَلَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الحَوْضَ فَانْظُرُوا كَيْفَ تَخْلُفُونِي فِيهِمَا [سنن الترمذي ت شاكر 5/ 663 رقم 3788]

یہ روایت ضعیف ہے۔

عطية بن سعد العوفي ضعیف ہونے کے ساتھ ساتھ مدلس بھی ہے ۔

حافظ ابن حجر رحمه الله (المتوفى852)نے کہا:
ضعيف الحفظ مشهور بالتدليس القبيح
یہ ضعیف الحفظ ہے اور بدترین تدلیس سے مشہور ہے[طبقات المدلسين لابن حجر ت القريوتي: ص: 50 المرتبہ الرابعہ]

امام اعمش بھی مشہور مدلس ہیں اور ان کا بھی عنعنہ ہے۔

نیز یہ روایت صحیح مسلم کی حدیث کے خلاف بھی ہے جس میں صرف کتاب اللہ کی پیروی کا حکم ہے اور اہل بیت کے حقوق کی نگہداشت کا حکم ہے۔
 
Top