• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ سود ہے؟

ام حسان

رکن
شمولیت
مئی 12، 2015
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
32
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کچھ سکولز میں فیس ادا کرنے کی ایک تاریخ ہوتی ہے اگر اس تاریخ تک فیس ادا نہیں کی گئی تو ہر دن کے بدلے ۵ ریال اضافہ دینا ہوتا ہے۔ تو کیا یہ سود کہلاتا ہے؟

جزاکم اللہ خیرا
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کچھ سکولز میں فیس ادا کرنے کی ایک تاریخ ہوتی ہے اگر اس تاریخ تک فیس ادا نہیں کی گئی تو ہر دن کے بدلے ۵ ریال اضافہ دینا ہوتا ہے۔ تو کیا یہ سود کہلاتا ہے؟

جزاکم اللہ خیرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

تاخیر کا جرمانہ

ایک مسلم شخص نے اسلامی سکول کی فیس ادا کرنےسے انکار کردیا ، بچہ وقت پرفیس جمع نہ کروا سکا توسکول نے بطورجرمانہ لیٹ فیس کا مطالبہ کیا تواس جرمانے کا کیا حکم ہے ، اور عمومی جرمانے کا حکم کیا ہے ؟
کیا یہ سود کی ایک قسم تونہیں ؟

Published Date: 2004-01-04

الحمد للہ:
کسی کا حق ادا کرنے میں دیر اور لیت ولعل سے کام لینا جائز نہيں ہے ، اورحقدار کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مال کا مطالبہ کرے اورعقد میں جو وقت باقی بچا ہے اسے فسخ کردے ، لیکن اس کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ تاخیر کی بناپر اپنے مال سے زيادہ حاصل کرے ، لیکن معاھدوں میں بطور جرمانہ لیا جاسکتا ہے ۔
اور اسے شرط جزائي کے نام سے جانا جاتا ہے کہ جب اس پراتفاق کیا جائے کہ اگرلیٹ ہوتواتنا جرمانہ اد کیا جائے گا ، یا پھر دوسروں کے حقوق کی ادائيگي میں سستی وکاہلی سے روکنے اورڈرانے دھمکانے کے لیے شرعی حاکم کے حکم سے ادا کیا جائے ۔

واللہ اعلم .
اسلام سوال جواب
 
Top