• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ ظلم نہیں؟؟

shinning4earth

مبتدی
شمولیت
اپریل 11، 2013
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
173
پوائنٹ
26
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں جس سکول میں ٹیچنگ کرتی ہوں وہاں سال کے آخر میں تمام اسڈوڈنٹس کو خود سے نمبر دے کے پاس کر دیا جاتا ہے ۔
میرا اس اسکول میں ایک سال مکمل ہونے کو ہے ۔اور جب میں نے اس سکول میں کام شروع کیا تو سکول میں سالانہ امتحانات چل رہے تھے ، رزلٹ بنانے کا وقت آیا تو میٹنگ کی گئی کسی کے 40٪ سے کم مارکس نہیں ہونے چاہیئے ۔
مجھ سے پہلے موجود لوگ اس ٹرم کے عادی تھے ۔ لیکن میرے لئے یہ نہایت ہی غلط بات تھی ، بہت ہمت کی لیکن کسی سے بات نہیں کر سکی شاید تجربہ کی کمی یا شاید ایمان کی کمی
خاموشی سے اپنی کلاس کے ایسے بچے کو پاس کر دیا جو امتحان دینے آتا تو تھا مگر اسے اپنا نام تک لکھنا نہیں آتا تھا۔
اب پھر سے وہی ایام ہیں۔۔۔ میری کلاس میں بھی ایک بچہ ہے جوکہ ایک بھی امتحان میں حاضر نہیں ہوا، نوماہی امتحانات کے بعد سکول ہی نہیں آیا، لیکن آج ہماری انتظامیہ نے مجھ سے اس کا رپورٹ کارڈ لیا اس میں نمبر ایڈ کئے اور کہا اسے کمپیوٹراز کردو۔۔۔
میں آج بھی پورا دن تذبذب میں رہی کہ آیا مجھے اس عمل سے کس طرح انکار کرنا چاھیئے جبکہ میں اچھی طرح جانتی ہوں یہ غلط ہے
اس بچے پر ظلم ہے ۔

منتظر۔۔۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام ،
بہن میرے مطابق تو آپ حق پر ہیں۔۔اساتذہ ماں باپ کی طرح ہوتے ہیں، اور کوئی بھی ماں باپ اپنی اولاد کی تربیت ایسے نہیں کرنا چاہتے۔۔۔جو بچہ اس درجے کی حیثیت نہیں رکھتا ، پھر بھی اس کو مارکس دینا نہ دینی طور پر درست ہے اور نہ اخلاقی طور پر۔۔۔اس پر مزید یہ کہ اس بچے کی صلاحیت بھی ختم ہو کر رہ جائے گی۔۔۔یہ ایک طرح سے دھوکہ دہی بھی ہے کہ بظاہر نظر آنے والا رزلٹ کارڈ کچھ اور ہے اور اس کی حقیقت کچھ اور۔۔۔ اس پر نبی کریم ﷺ کا فرمان بڑا واضح ہے۔من غش فلیس منہ( جو دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں)
آپ کی مخالفت سے شاید آپ کی جگہ کسی اور کو دے دی جائے لیکن روز قیامت میں حق کا ساتھ دینے پر آپ کی مہر ضرور لگ جائیگی۔ان شاء اللہ
 

shinning4earth

مبتدی
شمولیت
اپریل 11، 2013
پیغامات
71
ری ایکشن اسکور
173
پوائنٹ
26
جزاک اللہ احسن الجزا
مجھے معلوم ہے یہ غلط ہے ۔ کس حد تک غلط ہے یہ بھی معلوم ہے ۔
مجھے صرف
ادفع بالتی ھی احسن
چاھیئے ۔
میری پوسٹ چلی جائے گی کوئی خوف نہیں باذن اللہ
کیونکہ رازق تو اللہ کی ذات ہے ۔
میں بس یہ چاہتی ہوں کہ میں کچھ اس طرح بات کروں کہ اس کا کوئی الٹا اثر نہ ہو۔
 
Top