• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا یہ ممکن ہے؟ ؟ ؟؟؟ ؟ ۔۔۔۔۔

شمولیت
مئی 28، 2016
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
70
السلام علیکم
سوال: - یہ سوال تھوڑا عجیب ہیں لیکن اس کے بارے میں جاننا بھی ضروری ہے.
کیا کبھی ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص فوت ہو گیا ہو لیکن اسکا ابھی وقت نہیں آیا تھا اور اچانک کچھ دیر بعد وہ شخص زندہ ہوں جائے اور پھر وہ بتاۓ کی اس کو ایک جگہ لے جایا گیا وہاں ایک لائن لگی ہوئی ہے جب اس شخص کی باری آئی تو بتایا کہ غلط شخص کو لے آئے ہیں پھر مجھے واپس بھیج دیا گیا.
مجھے نہیں لگتا کہ یہ ممکن ہو سکتا ہے لیکن ایسا ہی ایک بار میرے دوست کہ نانی کے ساتھ ہوا تھا اور ہماری امی جان بھی ایسے ہی ایک واقع کے بارے میں بتاتی ہیں.
کیا فرشتوں سے غلطی ہو سکتی ہے (نعوذباللہ)
اگر کچھ غلط لکھ دیا ہو تو اس سے اللہ کی پناہ اللہ معاف کرے
شیخ محترم اسکا جواب دیجیے.
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964

و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اصل میں یہ جو واقعہ بتایاگیا ہے ، اگر یہ درست ہے تو پھر سمجھنے والوں اور بیان کرنے والوں کو اسے ’ موت ‘ قرار دینے میں غلطی لگی ہے ۔ موت ہوئی ہی نہیں تھی ۔ بے ہوشی یا اس طرح کی کوئی کیفیت طاری ہوئی ہوگی ، اور خواب کے اندر یہ سب چیزیں نظر آئی ہوں گی ۔
مرنے کے بعد اسی دنیا میں کوئی زندہ نہیں ہوسکتا۔ اور جو زندہ ہوجائے ، تو وہ مرا ہی نہیں تھا ، اسے موت سمجھنا ہی غلط ہے ۔
واللہ اعلم ۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ایسا ایک ''واقعہ'' لکھا ہوا ہے!
تبلیغی جماعت کے اور ان کے داعیان کے مناقب میں!
واقعہ کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک صاحب فوت ہو گئے، ان کا جنازہ لے کایا جارہا تھا ، میت اچانک جنازہ سے کھڑی ہو گئی، اور بتلایا کہ ان تبلیغی جماعت کے ایک اکابر ملے اور پوچھا تم بھی! یعنی تم بھی فوت ہو گئے، اب تبلیغی کا کون سنبھالے گا! وہ انہیں ایک اور اکابر کے پاس لے گئے اور وہ انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئے، اور پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے انہیں دوبارہ زمین پر بھیج دیا گیا!
اس '' واقعہ'' میں عقیدہ کے لحاظ سے کئی قباحتیں ہیں!
بہر حال یہ گپ ہانکی جاتی ہے! اور بہت سے لوگ جھوٹ کو مقدس اور عبادت سمجھتے ہیں!
ایک صاحب نے ایسی باتوں کو ''کذب مقدس'' کا خوب نام دیا ہے!
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
موت کے بعد ایک تبلیغی بزرگ کی دنیا میں واپسی کی من گھڑت کہانی
موت کے بعد ایک تبلیغی بزرگ طاہر شاہ صاحب کی دنیا میں واپسی!!!

تبلیغی جماعت ملتان ڈویژن کے امیر پروفیسر ڈاکٹر نور احمد نور اپنی کتاب "قبر کی زندگی " صفحہ نمپر 39 میں فرماتے ہیں کہ جب طاہر شاہ صاحب فوت
ہوے تو مولانا یوسف اور مولانا احمد علی لاہوری نے تبلیغی جماعت کے بانی مولانا الیاس سے شکایت کی کہ دعوت تبلیغ کا کام تو اکیلے طاہر شاہ صاحب کر رہے تھے لیکن وہ بھی فوت ہو گئے ہیں. تو اس کے بعد مولانا الیاس نے حضور صلی الله علیہ وسلم سے شکایات کی . پھر طاہر شاہ کو دوبارہ دنیا میں جانے کا حکم ہوا.
 
Top