کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
گرجا گھر میں نماز کی پیشکش
[SUP]دی نیوز ٹرائب :Ubaid Mughal
Mar 19th, 2013[/SUP]
لندن : برطانیہ میں مذہبی ہم آہنگی کی ایک منفرد مثال اس وقت سامنے آئی جب اسکاٹ لینڈ میں مسلمانوں کو مسجد میں جگہ نہ ہونے پر گرجا گھر میں نماز ادا کرنے کی پیشکش کردی گئی۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر ابریڈین میں گرجا گھر کے قریب واقع مسجد بہت چھوٹی ہے اور اکثر مسلمانوں کو باہر نماز پڑھنا پڑھتی ہے۔
اس کو دیکھتے ہوئے سینٹ جونز چرچ کے پادری آئزک پوبلان نے اپنے گرجا گھر میں مسجد کی توسیع کی پیشکش کی۔
اس گرجا گھر کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ برطانیہ میں واحد جگہ ہے جہاں عیسائی اور مسلمان ایک ساتھ اپنی مذہبی عبادات میں مصروف ہوں گے۔
پادری آئزک پوبلان کا کہنا ہے کہ انتہائی تنگ مسجد میں بمشکل 60 سے 70 نمازیوں کو جگہ مل پاتی ہے اور ایک دن میں نے وہاں سے گزرتے ہوئے 30 افراد کو میدان میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد میں نے اپنے گرجا گھر کی انتظامیہ سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں مگر میری نظر میں یہ ہمارا اپنا مسئلہ تھا اس لئے میں نے جگہ کی پیشکش کی۔
[SUP]r[/SUP]