گنا ہوں سے توبہ
جب کپڑے پر زیادہ میل اکٹھی ہوجاۓ اور اسے دھویا نہ جاۓ تو اس کا کیا حال ہوگا؟بالکل یہی حال دل کا بھی ہے۔ جب گناہ لگا تار کیا جاۓ اور توبہ واستغفار نہ کیا جاۓ تو اس دل کا کیا حال ہوگا ؟ مومن گناہ سے بچ نہیں سکتا۔ مومن کے لیے معصوم ہونا شرط نہیں، لیکن اس کے لیے توبہ کرنے والا ہونا شرط ہے۔ اور دل جو گناہ کرتا ہو اور توبہ نہ کرتا ہو، اس کپڑے کی طرح ہے جو میلا ہو اور اسے دھویا نہ جاۓ۔ پس جو اپنے دل کو پاک رکھنا چاہتا ہے، اس کے لیے توبہ واستغفار اور اس ذات کی طرف رجوع ضروری ہے جو رحیم وغفار ہے۔