• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گناہوں پر نہیں بلکے نیکیوں پر بھی توبہ کی ضرورت ہے!

عمر سلفي

مبتدی
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
90
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
22
ہم سمجھتے ہیں توبہ صرف گناہوں ہر ہوتی ہے، پر آج یہ انکشاف ہوا توبہ تو نیکیوں پر بھی ہوتی ہے۔۔۔
ہر وہ نیکی جو آپ کو مطمئن کرنے لگے اس پر توبہ، ہر وہ نیکی جس پر مان ہونے لگے اس پر توبہ، ہر وہ نیکی جس پر دوسرے گناہگار لگنے لگیں اس پر توبہ۔۔
ہر وہ نیکی جس میں کمی رہ گئی، حق نہ ادا ہوا اس پر توبہ۔۔۔ ہر وہ نیکی جس پر کسی نے تعریف کر دی اور دل خوش ہونے لگا۔۔۔ اس پر توبہ۔۔۔۔۔
ہر وہ نیکی جس پر دل چاہے کہ لوگ اس کا صلہ نہ دیں پر کم ازکم acknowledge ہی کر لیں۔۔۔ اس پر توبہ۔۔۔
ہر وہ نیکی جس کے بدلے صلہ یا شکریہ تو نہ demand کریں پر اتنا ہی کہہ دیں کہ بس دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔۔۔ اس پر توبہ۔۔۔ کیونکہ اصل میں ہم نے سوچا کم ازکم نیکی کے بدلے دعا تو ملنی ہی چاہئے...؟
کیا نیکی دعاؤں کے لئے کی یا اللہ کے لئے۔۔۔؟ کیا نیکی acknowledgement کے لئے کی یا اللہ کے لئے...؟ کیا نیکی نیک ظاہر ہونے کے لئے کی یا اللہ کے لئے..؟ کیا نیکی میں 100 پرسنٹ حق ادا کر دیا، یا اللہ کی شان کے مطابق نیکی کر لی جو زعم ہونے لگا..؟
توبہ ۔۔ توبہ۔۔ اور توبہ۔۔۔ ہر حال میں توبہ لازم پکڑ لیں۔۔۔
توبہ صرف منہ کا لفظ نا ہو دل کی حالت ہو، دل سے رجوع ہو، دل کا پلٹنا ہو اللہ کی طرف، دل کا ڈرنا معافی چاہنا ہو اللہ سے، کہیں میرا رب میرے کسی رویے سے ناراض نہ ہو جائے۔۔۔۔
 
Top