حسن شبیر
مشہور رکن
- شمولیت
- مئی 18، 2013
- پیغامات
- 802
- ری ایکشن اسکور
- 1,834
- پوائنٹ
- 196
سائبراسپیس عالمی شہرت یافتہ کمپنی "گوگل" نے انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک اور ناممکن کا حصول ممکن بناتے ہوئے دبئی میں تعمیر ہونے والی دنیا کی بلند ترین عمارت"برج الخلیفہ" کی سیر ممکن بنا دی ہے۔ اب کوئی بھی شخص با آسانی "گوگل اسٹریٹ ویو" گیلری میں 163 منزلہ دنیا کی اس فلک بوس عمارت کی سیر کرسکے گا۔
گوگل کمپنی کی ٹیم نے مسلسل تین روزہ محنت کے بعد اس مشکل کو سر کیا۔ برج الخلیفہ کے گوگل اسٹریٹ ویو میں شامل کیے جانے کی تقریب پیر کے روز دبئی میں اسی ٹاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران تین دن سے جاری مساعی کے نتیجے میں ٹاور کے اندراور باہر کے مناظر کی عکس بندی پر مبنی 360 ڈگری کی تصاویر پیش کی گئیں اور دنیا کی 828 میٹر بلند عمارت کے مسحور کن مناظر دکھائے گئے۔
برج الخلیفہ کے اسٹریٹ ویو کے بارے میں گوگل کمپنی نے اپنے عربی زبان کے بلاگ میں جاری ایک بیان میں بتایا کہ "برج الخلیفہ میں ڈیفالٹ رومنگ" کی خصوصیات کی حامل تکنیک پہلی مرتبہ استعمال کی گئی اور اسی ڈیفالٹ رومنگ کے ذریعے ٹاور کے تصویری مناظر سے انٹرنیٹ صارفین تک پہنچائے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ برج الخلیفہ کے اندرونی اور بیرونی منظرکی عکس بندی کے لیے تین دن تک متحرک ٹرالی کی مدد لی گئی۔ جس کی بدولت اعلیٰ معیار کے تین سو ساٹھ ڈگری کی تصاویر حاصل کی جا سکی ہیں۔
گوگل کی برج الخلیفہ کی سیر کرانے کی نئی سروس کی بدولت اب کوئی بھی شخص گھر بیٹھے اس بلندو بالا عمارت کی آخری منزل تک کی سیر کرسکتا ہے۔ علاوہ ازیں خلیفہ ٹاور کی اندر دیگر مقامات کی سیر کے لیے 22 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سیڑھی کو استعال کرتے ہوئے76 ویں منزل پر موجود پیراکی کے تالاب سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ یہ تمام مناظر گوگل کی اسٹریٹ ویو گیلری میں موجود ہیں جہاں انہیں اپ ڈیٹ بھی کیا جاتا ہے۔ دبئی ۔ عرب پورٹل برائے ٹیکنیکل نیوز