• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گوگل ہماری ٹیلیفونک گفتگو، انٹرنیٹ سرچ کا ریکارڈ محفوظ کر لیتا ہے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
گوگل ہماری ٹیلیفونک گفتگو، انٹرنیٹ سرچ کا ریکارڈ محفوظ کر لیتا ہے
دنیا نیوز، 1 جون 2016

ہم فون پر کیا بات کرتے ہیں اور انٹرنیٹ پر کس چیز کو تلاش کرتے ہیں، ہمیں پسند ہو یا نہ ہو، گوگل کے پاس یہ تمام ریکارڈ موجود رہتا ہے۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ ہم اس ریکارڈ کو مٹا بھی سکتے ہیں۔

لاہور: (دنیا نیوز) ٹیکنالوجی کی جدت سے جہاں ہمیں بہت سی سہولیات میسر آئی ہیں وہاں ہماری ذاتی زندگی میں عمل دخل بھی بڑھ گیا ہے۔ ہم فون پر جو باتیں کرتے ہیں یا انٹر نیٹ پر جو کچھ معلوم کرنا چاہتے ہیں، گوگل کے پاس یہ سارا ریکارڈ موجود رہتا ہے۔ یہی نہیں ہم کہاں کہاں گئے اور یوٹیوب میں کیا سرچ کرتے رہے، یہ سب بھی اس ریکارڈ کا حصہ بنتا ہے۔

تاہم، اچھی بات یہ ہے کہ ہم نہ صرف اس ریکارڈ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اس ریکارڈ کو مٹا بھی سکتے ہیں۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ ہسٹری ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام پر جائیں اور
اپنے گوگل اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو جائیں۔
لاگ ان ہونے کے بعد آپ کا سارا ریکارڈ آپکے سامنے ہو گا۔
اب آپ چاہیں تو اس ریکارڈ کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔
--------------------------

آسانی کے لئے طریقہ کار نیچے ملاحظہ فرمائیں۔

اگر گوگل میں ایک سے زیادہ اکاؤنٹس بنے ہوئے ہیں تو سب پر لاگ ان ہو کر ڈیلیٹ کرنا پڑے گا۔

ہسٹری ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام میں جائیں


google.png

 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ہماری ٹیلیفونک گفتگو
ہم فون پر کیا بات کرتے ہیں
ہم فون پر جو باتیں کرتے ہیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم کنعان بھائی!
ان فقرات میں بہت بڑا ابہام ہے جو کہ اخباری رپورٹر نے جان بوجھ کر خبر کو بڑا بنانے کے لیے رکھا ہے بلکہ میں کہتا ہوں کہ پیدا کیا ہے۔۔۔ گویا دوسرے لفظوں میں جان بوجھ کر جھوٹ لکھا ہے۔۔
فون یا ٹیلیفونک گفتگو سے عام طور پر فکسڈ یا موبائل فون پر بات چیت مراد لی جاتی ہے۔۔
اور ان دونوں میڈیمز کا گفتگو ریکارڈ گوگل کے پاس قطعا نہیں ہوتا۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ہو سکتا ہے آپ درست فرما رہے ہوں یا ہو سکتا ہے اس کا علم آپکو مزید مطالعہ کے بعد ہو جائے۔


Untitled.png



والسلام
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ہو سکتا ہے آپ درست فرما رہے ہوں یا ہو سکتا ہے اس کا علم آپکو مزید مطالعہ کے بعد ہو جائے۔


17005 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں


والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم کنعان بھائی!
یہ ایپ گوگل کی ہی ہے اس پر کی جانے والی ٹالک اور وائس ریکارڈ یقینا گوگل کے پاس ہوتی ہو گی۔۔
میرا اشارہ فکسڈ فون اور موبائل فونز کی طرف ہے کہ جس پر بے شمار صارفین بات چیت کرتے ہیں اور اس کا کوئی ریکارڈ گوگل کے پاس نہیں ہوتا۔۔کیا ہوتا ہے؟؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہم فون پر کیا بات کرتے ہیں اور انٹرنیٹ پر کس چیز کو تلاش کرتے ہیں، ہمیں پسند ہو یا نہ ہو، گوگل کے پاس یہ تمام ریکارڈ موجود رہتا ہے۔
میرا اشارہ فکسڈ فون اور موبائل فونز کی طرف ہے کہ جس پر بے شمار صارفین بات چیت کرتے ہیں اور اس کا کوئی ریکارڈ گوگل کے پاس نہیں ہوتا۔۔کیا ہوتا ہے؟؟
آپکو کنفیوژم لفظ فون سے ہوئی جسے آپ نے قلم کار کے پورے محاوہ کو گھر میں لگا فون سمجھ کر اس کی بڑی غلطی قرار دے دیا۔ فون کا مطلب بول چال ہے اور یہ نٹ پر کسی بھی طریقہ سے کی جا سکتی ہے، سمائل! اگر آپ اس پر یہ لکھ دیتے کہ گھر میں لگا ہوا ٹیلی فون کا ریکارڈ گوگل کے پاس نہیں ہوتا تو اور بات تھی۔ اینڈرائڈ پر ہر ریکارڈ گوگل کے پاس ہوتا ہے۔ خیر دئے گئے لنک سے بہت سے فائدے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

والسلام
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپکو کنفیوژم لفظ فون سے ہوئی جسے آپ نے قلم کار کے پورے محاوہ کو گھر میں لگا فون سمجھ کر اس کی بڑی غلطی قرار دے دیا۔
محترم کنعان بھائی!
میری جاب ہی ٹیلی کمیونیکیشن کی ہے اس لیے کسی قسم کی کنفیوژن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔۔۔ ابتسامہ!
فون کا مطلب بول چال ہے اور یہ نٹ پر کسی بھی طریقہ سے کی جا سکتی ہے،
متفق! اور میں بھی یہی چاہتا تھا کہ رپورٹر اس بات کو ذرا وضح انداز میں لکھتا کہ یہ بول چال یا گفتگو "نٹ" یعنی انٹرنٹ سے متعلقہ ہے

اگر آپ اس پر یہ لکھ دیتے کہ گھر میں لگا ہوا ٹیلی فون کا ریکارڈ گوگل کے پاس نہیں ہوتا تو اور بات تھی۔
اور اسکا جواب تو میری پہلی پوسٹ میں موجود ہے۔۔ ابتسامہ!
فون یا ٹیلیفونک گفتگو سے عام طور پر فکسڈ یا موبائل فون پر بات چیت مراد لی جاتی ہے۔۔
اور ان دونوں میڈیمز کا گفتگو ریکارڈ گوگل کے پاس قطعا نہیں ہوتا۔
خیر دئے گئے لنک سے بہت سے فائدے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
بہت شکریہ کنعان بھائی! اس میں کوئی شک نہیں۔ جزاک اللہ خیرا!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

نعیم بھائی رائٹر پر منحصر ہے کہ وہ کونسی فریکوئسی پر اپنی بات پیش کر رہا ہے ہائی یا لاؤ، پھر وہ جو پیش کر رہا ہے ضروری نہیں کہ ہر کسی کے تجربہ میں وہ بات ہو، پھر ہو سکتا ہے اخبار کے حوالہ سے مضمون کا حجم بھی زیر غور لایا جاتا ہے اس لئے ہر بات فورمز کی طرح تفصیلی پیش نہیں کی جا سکتی ہو۔ اس کا اندازہ آپ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ نیچے جو تصویر میں نے اٹیچ کی ہے یہ صرف انہی کے لئے لگائی گئی تھی کہ ہر کیٹگری کا ممبر جو نٹ پر کسی بھی قسم کی معلومات نہیں رکھتا وہ تصویر کے مطابق تمام سٹپ پر عمل کرے تو اسے کامیابی مل سکتی ہے۔ باقی اسی حوالہ سے اور بھی بہت سی معلومات ہیں وقت کے ساتھ ساتھ پیش ہوتی جائیں گی۔

والسلام
 
Top