ابو عکاشہ
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 30، 2011
- پیغامات
- 412
- ری ایکشن اسکور
- 1,491
- پوائنٹ
- 150
گھر اور آفس کا راستہ
ایک شخص اپنے دوست سے : تمہیں آفس سے گھر جانے میں کتنا ٹائم لگتا ہے ؟دوست: ''رش کے اوقات میں 800 بار
سبحان اللہ ، الحمد للہ ،اللہ اکبر پڑھ لیتا ہوں اور
اگر رش نہ ہوتو 250 تسبیحات ''
سبحان اللہ
کتنا پیارا جواب ہے اور کیا انداز ہے سوچنے کا
صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کا بیان ہے
'' ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کی پھر نماز کے لیے کھڑے ہوگئے ''
روای جب پوچھتا '' اذان اور سحری میں کتنا فرق تھا ''
جواب ملتا : '' تقریباً پچاس آیت جتنا وقت''
سبحان اللہ
وقت کا حساب آیتوں سے کرنا
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر وقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا کرتے تھے۔
سنن أبي داؤد، كتاب الطهارة
اللہ مالک الملک عمل کی توفیق عطا فرمائے آمین