• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ھبہ اور عطیہ میں اولاد کے درمیان عدل (نئی کتاب)

ج انصاری

مبتدی
شمولیت
دسمبر 11، 2011
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
194
پوائنٹ
16
آج معالہ کی میز پر انڈیا کے معروف سلفی عالم ، معتبر مفتی و شیخ الحدیث ، اور جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو یو پی کے سابق شیخ الجامعہ شیخ محفوظ الرحمٰن فیضی حفظہ اللہ کا ایک قیمتی و مفید علمی رسالہ موجود ہے ، زیر نظر رسالہ میں حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث " اتقواللہ واعدلو بین اولادکم" کی روشنی میں ھبہ علی الاولاد ، ھبہ میں عدل بین الاولاد اور عدل کی صورت وغیرہ ، چند مسائل متعلقہ ھبہ کو ، نیز اس کے علاوہ اس حدیث سے مستفاد ہو نے والے دوسرے متعدد مسائل متفرقہ اور بہت سے اصولی باتوں کو بیان کر نے کی کوشش کی گئی ہے ،
رسالہ اپنے موضو ع پر نادر اور اہم معلومات سموئے ہوئے ہے ، علامہ گوجرانوالہ کے بعد کم اہل حدیث علمائ نے تحریر میں اعتدال اور توازن بر قرار رکھا ہے ،
بیشک حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی تحریروں میں علمی گہرائی بھی ، ادبی چاشنی بھی ، اور اعتدال و توازن کا طرہ امتیاز ہے ،
شیخ محفوظ الرحمٰن فیضی حفظہ اللہ کو اللہ نے جہاں بہت ساری علمی خوبیوں سے نوازاہے ، وہیں انہیں اعتدال و توازن کی صفت بھی عطاء کی ہے ، موصوف کا یہ مختصر رسالہ بھی اعتدال و توازن اور علمی وقار سے مزین ہے ،
صفحات ٤٠ ہیں . یہ رسالہ مکتبہ الفہیم مئو یو پی سے حال ہی میں شائع ہوا ہے .
مصنف اور ناشر : ہمار ی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں
 
Top