• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہتھیاروں کے تجارتی معاہدے پر65 سے زائد ممالک کے دستخط

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
65 سے زائد ممالک اربوں ڈالرز مالیت کے اسلحے کی عالمی سطح پر تجارت کی ریگولیشن کے حوالے سے تاریخی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔ اب امریکا نے بھی بہت جلد اس پر دستخط کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس اعلان سے غیر قانونی ہتھیاروں کی تجارت کے خلاف شروع کی گئی بین الاقوامی کوششوں کو تقویت حاصل ہوئی ہے۔ یہ غیر قانونی تجارت دنیا میں تنازعات اور دہشت گردی میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔
امریکی سیکرٹری آف اسٹی‍ٹ جان کیری نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے امریکا کی طرف سے اس معاہدے پر دستخط کرنا نہایت اہم ہے لیکں اس معاہدے کی اصل طاقت اسلحے کے بڑے برآمد اور درآمد کنندگان کی حمایت پر منحصر ہے۔ یاد رہے کہ امریکا اسلحہ فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ معاہدہ رواں برس دو اپریل کو منظور کر لیا گیا تھا تاہم روس اور چین جیسے برآمد کنندگان اور اہم درآمد کنندگان بشمول بھارت،سعودی عرب، انڈونیشیا اور مصر کی طرف سے ابھی تک اس معاہدے پر دستخط کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا۔ اس معاہدے پر عملدرآمد کے لیے دستخط پہلا مرحلہ ہیں۔ جس کے بعد اس کی توثیق کا مرحلہ آئے گا جس کے لیے کم از کم 50 ممالک کی توثیق ضروری ہے۔
اس معاہدے کی توثیق ایسے ممالک کی طرف سے اہم ہے جو ملکی قواعد وضوابط قائم کرنے، روایتی ہتھیاروں کی منتقلی اور اسلحے کے بروکرز کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو سکیں۔ لیکن یہ معاہدہ کسی بھی ملک کے اندر ہتھیاروں کے استعمال کو روک نہیں سکے گا۔ تاہم یہ معاہدہ روایتی ہتھیاروں کی منتقلی کو روکنا، انسانیت کے خلاف جرائم کے فروغ کو کم کرنا، اسکولوں اورہسپتالوں جیسی عوامی جگہوں پر حملوں کو روکنا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے مطابق اس معاہدے سے یہ پیغام ملتا ہے کہ دنیا نے آخرکار بین الاقوامی سطح پر 'ہر ایک کے لیے دستیاب' ہتھیاروں کی منتقلی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ معاہدہ غیر قانونی مارکیٹ میں ہتھیاروں کی لین دین کو مشکل بنا دے گا۔
بان کی مون نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا کہ خاص طور پر ہتھیاروں کی ٹریڈنگ کے بڑے ممالک اس معاہدے کی توثیق کریں اور اس پر دستخط کریں تاکہ دنیا کواس بات کا پتہ چل سکے کہ اسلحے کے تاجروں،صنعت کاروں اور حکومتوں پر آج وہ نظر ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔
پہلے سیشن میں 62 ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کیے، دوسرے سیشن میں پانچ مزید ممالک نے بھی دستخط کر دیے اور اس طرح مجموعی تعداد67 تک پہنچ گئی ہے جواقوام متحدہ کے کُل 193 رکن ممالک کا محض ایک تہائی ہے۔
اس معاہدے کے سات اہم معاون ممالک ارجنٹائن، آسٹریلیا، کوسٹا ریکا، فن لینڈ، جاپان، کینیا اور برطانیہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انہیں اس بات پر کافی خوشی ہوئی کہ بہت سے ممالک کی طرف سے پہلے ہی روز اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ضروری ہے کہ اس معاہدے کو جلد ازجلد عمل میں لایا جائے اور مؤثر طریقے سے اس عمل شروع کیا جائے۔
یہ معاہدہ جنگی ٹینکوں، بکتر بند جنگی گاڑیوں، آرٹلری نظام، لڑاکا طیاروں، میزائل اور میزائل لانچروں کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے چھوٹے ہتھیاروں کا احاطہ کرتا ہے۔
ہتھیاروں کی برآمد اور درآمد کے سلسلے میں ہر ملک کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہتھیاروں کے استعمال کا تعین کرے تاکہ ملکی امن اور سلامتی کو نقصان نہ پہنچ سکے.

ربط
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
اس اعلان سے غیر قانونی ہتھیاروں کی تجارت کے خلاف شروع کی گئی بین الاقوامی کوششوں کو تقویت حاصل ہوئی ہے
کیا سی آئی اے، ایف بی آئی، موساد، ایم آئی فائیو، را اور دنیا میں عالمی دہشتگردی میں ملوث دیگر ادارے بھی اس معاہدے کی رو سے ہتھیاروں کی تجارت کو اوپن کریں گے؟ نہیں۔۔۔۔ یقین ہے ایسا نہیں ہوگا۔ یہ معاہدہ صرف ان ممالک کو پھنسانے کی کوشش ہے جن کی جانب سے ہتھیاروں کی تجارت کی درست معلومات ابھی تک منظر عام پر نہیں آ سکیں۔ یا جن کی جانب سے مستقبل میں ہتھیار خریدے جانے کا امکان موجود ہے۔
 
Top