• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہر سوال کا جواب دینے والا

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ہر سوال کا جواب دینے والا
✿✿✿✿

عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
«وَاللَّهِ إِنَّ الَّذِي يُفْتِي النَّاسَ فِي كُلِّ مَا يَسْأَلُونَهُ لَمَجْنُونٌ»
(اللہ کی قسم جو شخص لوگوں کے ہر سوال کا جواب دیتا ہے وہ پاگل ہے۔)

اس حدیث کے راوی اعمش فرماتے ہیں کہ مجھ سے حَکَم بن عُتَیبَہ -جو تابعین میں سے ہیں- نے فرمایا:
«لَوْ كُنْتُ سَمِعْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ مِنْكَ قَبْلَ الْيَوْمِ مَا كُنْتُ أُفْتِي فِي كَثِيرٍ مِمَّا كُنْتُ أُفْتِي»
(اگر آج سے پہلے میں نے آپ سے یہ حدیث سنی ہوتی تو اکثر جو فتوے دیا ہوں نہ دیا ہوتا۔)
(العلم لزهير بن حرب: ص8، حدیث نمبر 10، وجامع بیان العلم وفضلہ لابن عبد البر: 2/843، حدیث نمبر 1590)

یہ صحابہ وتابعین کی حالت تھی، اور آج علم سے کورے لوگوں کی حالت یہ ہے کہ سوالوں کا جواب دینے کے لیے اسٹیج سجاتے ہیں، لوگوں کو سوال کرنے پر ابھارتے ہیں۔ ہر سوال کا جواب دینا ضروری سمجھتے ہیں چاہے اس کے لیے کوئی بھی عقلی منطق فٹ کرنی پڑے۔ جلسہ کمیٹی سے طئے کرتے ہیں کہ کم از کم اتنی مدت کے لیے میرے سوال جواب کا سیشن ضرور ہونا چاہئے۔

ایک بار پھر عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا قول پڑھ لیں کہ وہ ایسے لوگوں کو کیا سمجھتے تھے۔

✍ فاروق عبد اللہ نراین پوری
 

ایوب

رکن
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
-3
پوائنٹ
62
سوالوں کا جواب دینے کے لیے اسٹیج سجاتے ہیں، لوگوں کو سوال کرنے پر ابھارتے ہیں
ایسا کیوں محسوس ہو رہا ہے کی یہ باتیں مفتیان سعودی بلخصوص عبدالعزیز بن عبداللہ کی طرف اشارہ ہے- ویسے اگر ہے تب بھی صحیح ہے۔ پتہ نہیں کیوں لوگوں کو مفتی (فتویٰ باز) بنے کا اتنا شوق ہوتا ہے- ان لوگوں کے ذریعہ اتنا فتویٰ بازی کردیا گیا ہے کہ ابو حنیفہ بھی شرما جائے-
 
Top