محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہزار درہم کا نگینہ
عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کے کسی صاجزادے نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں جڑنے کے لیے ایک ہزار درہم کا نگینہ خریدا۔جب عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ کو اس بارے میں معلوم ہوا تو اپنے بیٹے کو یہ لکھا:
اما بعد! مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم نے ایک ہزار درہم میں نگینہ خریداہے۔تم اس نگینے کو فروخت کر دو اور اس کی قیمت سے ایک ہزار بھوکے لوگوں کو کھانا کھلا دو اور چینی لوہے کی انگوٹھی بنوالو،اور اس پر کندہ کرواؤ:
رحم اللہ امراء اعرف قدر نفسہ
"اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم کرے جس نے اپنی حقیقت پہچان لی۔"(1)
(سنہرے اوراق از عبدالمالک مجاہد)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(1) سمیر المومنین : ص 147