• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہمارا رب کتنا مہربان ہے !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہمارا رب کتنا مہربان ہے !!!

اخبار میں ایک اشتہار دیکھ رہا تھا. ہم اپنے بیٹے کو بوجہ نافرمانی، گستاخی بدچلنی و آوارہ گردی اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد سے عاق کرتے ہیں. ہم اس کے کسی نفع نقصان کے ذمہ دار نہیں ہونگے. ہم سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہوگا.

میرا اللہ کتنا اچھا ہے !!!

میں بدچلن ہوں آوارہ ہوں گستاخ ہوں نافرمان ہوں ، لیکن میرا رب کبھی مجھے اپنی نعمتوں سے عاق نہیں کرتا، مجھ سے قطع تعلقی کا اشتہار نہیں نکالتا، میری روٹی روزی سے غافل نہیں ھوتا لوگوں کو بتا کر مجھے ذلیل و رسوا نہیں کرتا. خاموشی سے دروازہ کھلا چھوڑ کر میرے لوٹنے کا دن رات انتظار کرتا ہے . اور جب کبھی اپنی شامت اعمال کے نتیجے میں کسی تکلیف میں مبتلا ہوکر اسے پکارتا ہوں تو میری سن کر مجھے ڈھارس بھی دیتا ہے اور اس تکلیف سے مجھے نکالنے کی سبیل بھی کرتا ہے جس میں خود اپنی غلطی سے پھنس جاتا ہوں . پھر کبھی کسی رات پشیمانی سے مجبور ہوکر آنسو بہاتے ہوئے اس سے شرمسار ھوتا ہوں تو وہ ماں سے بھی زیادہ تڑپ کے ساتھ اپنی آغوش رحمت میں لے لیتا ہے سب بھول جاتا ہے. میرا اللہ کتنا اچھا ہے !!!
 
Top