• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہماری پسندیدگی کا معیار

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
عمارہ ریڈیو میزبان(اینکر) تھی۔۔انتہائی تعلیم یافتہ اور سلجھی ہوئی۔۔وہ خوش اخلاقی سے تمام معاملات کو نپٹانا جانتی تھی۔۔اسے عمارہ کی آواز بہت پسند تھی۔"یہ خود کتنی خوب صورت ہو گی؟"وہ اکثر سوچا کرتی"خوب صورت آواز والے،خوب صورت ہتے ہیں ناں؟یہ بھی خوش شکل ہو گی ۔۔بہر حال اس کی آواز بہت خوب صورت ہے"وہ پھر سے پروگرام کی طرف متوجہ ہو جاتی!
آج اس کی ملاقات اپنی ایک سہیلی سے ہوئی تو اس نے باتوں ہی باتوں میں اسے بتایا کہ عمارہ اس کی تایازاد بہن ہے۔اسے شدید حیرت ہوئی"کوئی تصویر ہے ان کی۔۔تمہارے پاس؟"وہ جھٹ سے پوچھنے لگی۔
"ہاااں۔۔ٹھہرو۔۔میں دکھاتی ہوں۔۔"وہ موبائل میں کچھ ڈھونڈرہی تھی۔
"اف۔۔بھلا میں نے پہلے کیوں نہیں پوچھا تھا اس سے؟؟ویسے میرے تو ذہن میں بھی نہیں تھا کہ وہ اس کی کزن ہوں گی۔۔چلو دیر آئید درست آئید"وہ سوچوں میں گم تھی۔
"یہ ۔۔یہ دیکھو ۔۔یہ ہیں عمارہ آپی"وہ اشارہ کر رہی تھی۔
"یہ۔۔کیا"سانولا سنولا رنگ اور چھوٹا سا قد!!وہ پتھرا سی گئی۔
"کیا ہوا؟"اس کی سہیلی پریشان ہو گئی۔
"ک۔۔کچھ نہیں۔۔وہ۔۔بس۔۔وہ۔۔میرے سر میں درد ہو رہی ہے۔۔میں چلتی ہوں"وہ جلدی سے اٹھ گئی۔
"اس کی آواز کتنی خوب سورت ہے۔۔۔اور اس کی صورت!!!"وہ بددلی سے ریڈیو بند کرتے ہوئے سوچ رہی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
"ماشاءاللہ!کتنے اچھا بھانجا ہے ناں تمہارا۔۔اللہ ایسے مواقع کسی کسی کو دیتا ہے دین کا علم سیکھنے کے۔۔۔پھر یہ بھی تو اسی کی دین ہے کہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے"وہ عجب سرشاری سے کہہ رہی تھی۔"اچھا!اب میں چلتی ہوں۔۔بچے سکول سے آنے والے ہیں"​
"دو منٹ عذرا۔۔ذرا نقاب کر لو"وہ بولی"گزر جاؤ"اس نے آواز لگائی۔​
ایک نوجون تیزی سے صحن عبور کر کے دروازے کی طرف بڑھا۔۔اس کی ایک ٹانگ میں ذرا سا لنگ تھا۔​
"یہ سعد تھا۔۔۔"وہ بتانے لگی​
"کیا۔۔یہ تمہارا بھانجا سعد تھا؟۔۔وہ تو۔۔وہ"​
"ہاں ذرا سا لنگ ہے ٹانگ میں۔۔مگر اس کی قابلیت ۔۔اس کا جسمانی عیب نمایاں نہیں ہونے دیتی"وہ بولتی چلی گئی۔​
اور ادھر عذرا کا دل سخت برا ہو گیا۔۔۔ٹھیک ہے علم اپنی جگہ ۔۔مگر وہ لنگ زدہ سعد!!​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
اوہ اچھا۔۔۔ہاں بہت قابل ہے۔۔انگریزی اور عربی تو ایسے فرفر بولتا ہے کہ آدھی مجھےسمجھ آتی ہے اور آدھی۔۔۔۔۔"وہ کھلے دل سے اعتراف کر رہا تھا۔​
"ہاااں۔۔بہت قابل ہے۔۔کم ہی دیکھے ہیں میں نے اس ایسے۔۔تمہیں ایک دلچسپ بات پتا ہے اس کے متعلق؟"​
"نہیں ۔۔کیا بات ہے؟"وہ مڑ کر اسے دیکھنے لگا۔​
"وہ صرف مڈل پاس ہے۔۔۔۔یہ سب اس کی اپنی محنت۔۔۔۔"​
"کیا"وہ چلا اٹھا۔​
"ہاں۔۔سچ!جب مجھے پتا چلا تھا تو میں بھی۔۔"​
"اٹس اوکے۔۔کوئی اور بات ہے تو کرو"اس نے اس کی بات درشتگی سے کاٹ دی۔​
حسان اسے تکتا ہی رہ گیا پھر بات بدل دی!!​
"یا رب!!اف مجھ ماسٹرز کے ساتھ وہ آٹھ پڑھا۔۔۔۔کام کرے گا"اس کا دل کھٹا ہو چکا تھا۔​
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
ہم انسان کو کامل دیکھنا چاہتے ہیں۔۔حالانکہ کوئی بھی کامل نہیں ہوتا(انبیاء علیہم السلام کے علاوہ)ہمارے اپنے وجود میں ہی کتنے عیب ہیں!!لیکن ہم دوسرے شخص کو کامل چاہتے ہیں۔۔کامل کون ہوا ہے؟؟ میں نہ آپ!!اور اگر اس شخص میں کوئی بات ایسی معلوم ہو جائے جو ہمارے ذہن میں تعمیر شدہ اس کے بت پر ہمارے نزدیک زنگ ہو تو ہم اس کی مکمل شخصیت ٹھکرا دیتے ہیں۔۔پھر وہ شریف انسان نہیں رہتا۔۔معزز مہمان نہیں رہتا۔۔عزیز دوست نہیں۔۔ہمارا ساتھی نہیں۔۔ہم اس کے فین نہیں رہتے۔۔اس کی رنگت اسے بے دین بنا دیتی ہے۔۔اس کی گنج اسے جاہل بنا دیتی ہے۔۔اس کی بیماری اسے بے ہنر بنا دیتی ہے!!حتٰی کہ اسے سخت ناپسند کرنے لگتے ہیں۔۔۔دراصل ہم ظاہر پرست ہیں۔۔باطن سے روشناس ہی نہیں۔۔مادیت پرستی کا شکار ہیں ۔۔دعوٰی کچھ اور ہے اور عمل کچھ اور!!ہماری پسندیدگی کا معیار بہت عام ہے۔۔۔پھول پر لگے کانٹوں کی وجہ سے پھول سے کون بیزاری ظاہر کرتا ہے۔۔مگر ہم عملی زندگی میں یہ سب کرتے ہیں!!​
شاید ہم اپنی زندگی کی اس حقیقت سے ابھی تک روشناس نہیں ہوئے کہ دنیا میں کوئی بھی کامل نہیں ہے یا پھر ہماری چاہت و محبت،عزت و احترام صرف ظاہری اور دکھاوے کی اشیاء کے لیے ہے؟؟؟​
 
Top