• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم کون ہیں ؟

فیاض ثاقب

مبتدی
شمولیت
ستمبر 30، 2016
پیغامات
80
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
29
ہم کون ہیں ؟
ہمارے متعلق ملک شــــــام اور اس کے حسین باغات سے پوچھو۔۔۔۔۔۔۔۔ عراق اور اس کے نخلستانوں سے پوچھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصر اور اسکی وادیوں سے پوچھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الجزائر اور اس کے گھنے جنگلات سے پوچھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افریقہ کے ریگستانوں سے پوچھو اور ایران کے سبزہ زاروں سے پوچھو !
پوچھو روس کی برف پوش چوٹیوں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوچھو فرانس کے طویل دریاؤں سے
پوچھو یوگوسلاویہ اور رومانیہ کے پانیوں سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلکہ ربع مسکون کے ہر ٹکڑے سے پوچھو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ! آسمان کے نیچے بسنے والی ہر ایک مخلوق سے پوچھو۔۔۔۔۔۔۔!
ان سب کے پاس ہماری شجاعت ، صداقت ، بسالت ، ایثار و قربانی ، علوم و فنون اور عدالت و شرافت کی خبریں ہیں ۔

ہم مسلمان ہیں !
ہمارے سوا اور کون تھا جس نے شرافت کے باغات کو اپنے خون سے سینچا ہو!
بتاؤ تو سہی ! ہمارے علاوہ کس نے شجاعت و بسالت کے گلستانوں کو مزین کیا!
بھلا دنیا نے ہم سے زیادہ نبیل ، شریف ، مہربان اور شفیق ، اعلی و افضل دیکھا؟
ہم نے جہالت کے اندھیروں میں ہدایت کی شمع روشن کر کے لوگوں کو بتایا کہ راہ حق یہ ہے !

ہم مسلمان ہیں !
ہم نے کوفہ و بغداد بنایا ، ہم نے ہسپانیہ اور شام ، عراق و اندلس کو تہذایب سکھلائی تھی۔
ہم نے نظامیہ ، قرطبہ اور ازہر جیسی یونیورسٹیاں بنائیں ۔ ہم نے جامع اموی اور صخرہ جیسی عبادت گاہیں بنائیں ۔ سامراء ، زہراء اور حمرا جیسے محلات بنائے۔
ہم استاد ہوئے اور دنیا شاگرد!

ہم مسلمان ہیں !
ہم میں ابو بکر، عمر ، عثمان و علی رضوان اللہ علیہ مجمعین ، صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ ، عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ جیسے حکمران پیدا ہوئے۔ ہم میں خالد ، طارق اور قتیبہ بن مسلم اور محمد ابن قاسم ، سلطان محمد فاتح ، فتح علی ٹیپو اور الپ ارسلان جیسے جرنیل پیدا ہوئے۔ ہم میں امام بخاری ، ترمذی ، مسلم ، ابن تیمیہ ، محمد بن عبد الوہاب ، ابن قیم ، ابن حزم اور ابن خلدؤن جیسے عالم با عمل پیدا ہوئے۔ہم نے امام غزالی ، اور ابن رشد ، ابن رشد ، جابر ابن حیان جیسے فلسفی پیدا ہوئے۔

مسلمون مسلمون مسلمون
حیث کان الحق والعدل نکون
نرتضی الموت ونابیٰ ان نھون
فی سبیل اللہ ما احلیٰ المنون
نحن بالاسلام کنا خیر معشر
وحکمنا باسمہ کسریٰ و قیصر
وزرعنا العدل فی الدنیا فاثمر
ونشرنا فی الوریٰ اللہ اکبر
فاسعلوا ان کنتم تعلمون
مسلمون مسلمون مسلمون

انتخاب: انجینئر ابو تراب
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ہم وہ ہیں
جو نہ کسی کا معاشی بائیکاٹ خاطر میں لاتے تھے ۔
نہ کسی کی عسکری طاقت سے ڈرتے تھے ۔
نہ کسی کی دنیاوی عیش و عشرت کو خاطر میں لاتےتھے ۔
کسی نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تو کہا یہی تو ہم چاہتے ہیں ۔
ہماری اس طرح کی قلندرانہ باتیں سن کر ، دشمن یا تو ہماری ہیبت سےراستہ چھوڑ دیتا تھا ، یا پھر روکنے کے شوق میں پاؤں تلے کچلا جاتا تھا ۔
لیکن جب ہم معاشی بائیکاٹس ، عسکری قوتوں سے ڈرنے لگے ، دنیا کی رنگینیوں اور جان سے پیار ہوگیا ، دشمن کا وار ہم پر کامیاب ہوگیا۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
مسلم اس وقت تک غالب تھا جب تک اسے کفار کی طرح جان و مال پیارا نہ تھا۔ جب اس میں برابری ہوگئی تو قوت میں اکثر کفر زیادہ ہی رہا ہے اس لئے مسلم کو مار پڑ رہی ہے۔ آج بھی اگر مسلم اپنے اندر یہ خوبی پیدا کر لیں تو پھر سے غالب ہو جائیں گے ان شاء اللہ۔
 
Top