• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہم کیا جانے

شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
ہم کیا جانے
شاعر:عبد اللہ ثاقب
ہم دینِ مبیں کے رکھوالے دشمن کو بڑھانا کیا جانے
ہر مومن بھائی بھائی ہے آپس میں لڑانا کیا جانے

ہم صاحبِ دین و دنیا ہیں دونوں میں توازن رکھتے ہیں
ہم امن و اماں کے شیدائی فتنوں کو جگانا کیا جانے

تلوار ہماری اٹھتی ہے اپنوں کی حمایت کے خاطر
جو ظلم و ستم کے رسیا ہیں دل ان سے لگانا کیا جانے

گلشن کے گوشے گوشے کو اپنے ہی لہو سے سینچا ہے
گل ہو کہ خار ہمارا ہے ہم ان کو جلانا کیا جانے

کردار کے ہم جو غازی ہیں تہذیب ہمارا شیوہ ہے
مغرب کی ادا کو اپنا کر کردار گھٹانا کیا جانے

پروانہ ہم بن جاتے ہیں ظلمت سے عداوت رکھتے ہیں
مسلم کا یہ دعویٰ ہے ثاقبؔ ہم شمع بجانا کیا جانے
 
Top