• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہوشیار! ایک سیکنڈ تباہی پھیلا سکتا ہے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ہوشیار! ایک سیکنڈ تباہی پھیلا سکتا ہے
مانیٹرنگ ڈیسک بدھ 25 فروری 2015


اب تک یونیورسل ٹائم میں 25 مرتبہ ایک سیکنڈ کا اضافہ کیا گیا، اس سال بھی 30 جون کو رات12 بجے گھڑی میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

لاہور: 30 جون کو انٹرنیٹ اور دیگر کئی سروسز کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے، ہوشیار ہو جائیں اور 30 جون کو انٹرنیٹ سے دور رہیں۔

سائنسدانون کے مطابق زمین کی گردش کم ہونے کے باعث اس سال کے دورانیے میں ایک سیکنڈ کا اضافہ ہوگا اسی لیے 30 جون کے دن کا دورانیہ 86401 سیکنڈ ہوگا، زمین کو گردش مکمل کرنے کیلیے 24گھنٹے اور ایک لمحے کا مختصر حصہ درکار ہوتا ہے، یہ لمحہ کئی سال میں ایک سیکنڈ کے برابر ہو جاتا ہے جسے لیپ کا سیکنڈ کہتے ہیں لیپ سیکنڈ شامل کرنے کا سلسلہ 1972 میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک یونیورسل ٹائم میں 25 مرتبہ ایک سیکنڈ کا اضافہ کیا گیا، اس سال بھی 30 جون کو رات12 بجے گھڑی میں ایک سیکنڈ کا اضافہ کیا جائے گا لیکن یہ خطرے سے خالی نہیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سیکنڈ کا اضافہ ہونے سے انٹرنیٹ کا نظام درہم برہم ہوسکتا ہے۔

http://www.express.pk/story/330863/
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
ہر چوتھے سال پورے "ایک دن" کے اضافے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ،تو "ایک سیکنڈ "کے اضافے سے کیا فرق پڑے گا۔۔۔ ویسے بھی محاورۃ ایک سیکنڈ کا کہہ کر بعض لوگ گھنٹوں انتظار کرواتے ہیں۔ گھنٹے میں ایک سیکنڈ کا اضافہ اور سہی ۔۔ابتسامہ۔۔ اگر واپڈا نے بجلی بند نہ کی تو ہم کیوں انٹر نٹ سے دور رہیں۔۔۔ابتسامہ۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ سیکورٹی الرٹ ہوتا ھے کہ ایسا کچھ ہو سکتا ھے جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

نئی صدی 2000 سن عیسوی کی ابتدا سے پہلے بھی ایسا ہوا تھا کہ وقت 24:00 پر ہر کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی سسٹم، ٹرینیں، جہاز وغیرہ سب بند کر دئے جائیں، وقت 24:01 پر تباہی کا خطرہ ھے مگر سب ٹھیک ہوا۔

والسلام
 
Top