• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے نئی دوا "سوویل ڈی" گولی ایجاد کر لی گئی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے نئی دوا "سوویل ڈی" گولی ایجاد کر لی گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) طبی ماہرین اور سائنس دانوں نے ہیپاٹائٹس کے موذی مرض کیلئے ایک نئی دوا سوویل ڈی (Sovaldi) ایجاد کر لی ہے جس کے تحت اب مریضوں کا علاج انٹرفیرون انجکشن کی بجائے سوویل ڈی کی گولی سے کیا جائے گا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ترقی پذیر ممالک میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کا علاج انجکشن کی بجائے گولی سے کرنے کی سفارشات بھجوا دیں۔

راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں سوویل ڈی کی گولی استعمال کی جا رہی ہے تاہم سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے تاحال انجکشن ہی استعمال ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹرز اور اعداد و شمار کے مطابق ہر دس میں سے ایک شخص ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہے۔
ہیپاٹائٹس کی اقسام اے، بی، سی، ڈی اور ای میں سے اے اور ای پانی سے پھیلتا ہے
جبکہ بی، سی، ڈی خون، سرجری، دوسرا بلیڈ استعمال کرنے، بازو پر نام لکھوانے، سرنج استعمال کرنے، ناک، کان چھدوانے سے پھیل رہا ہے۔

صوبائی حکومتیں، محکمہ صحت پنجاب، ڈی جی ہیلتھ آفس اور ضلعی انتظامیہ ہیپاٹائٹس کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے میں ناکام ہیں۔ سرکاری سطح پر ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو علاج کرانے کیلئے مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سرکاری ہسپتالوں میں انٹرفیرون کے انجکشن دستیاب نہیں ہوتے جس کی وجہ سے یہ مرض بڑھتا جاتا ہے۔

پاکستان میں سالانہ ایک سے 5 لاکھ ہیپاٹائٹس کے مریض دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔

لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میو، جناح، سروسز، چلڈرن، گنگارام، جنرل میں مریض کو ٹیکے دستیاب نہیں۔

جناح، گنگارام اور میو ہسپتال نے گذشتہ 6 ماہ سے ٹیکے منگوائے ہی نہیں،

سروسز میں مریضوں کو آدھے کورس کے ٹیکے دستیاب ہوتے ہیں،

جنرل ہسپتال میں مریضوں کو ٹیکے ایک برس قبل ہی ملے تھے۔

ہسپتالوں کی انتظامیہ ملی بھگت کر کے پرائیویٹ میڈیکل سٹورز اور فارمیسی پر یہ مہنگے ترین ٹیکے فروخت کر دیتے ہیں۔

6 ماہ کے گولی کے کورس سے 95 فیصد ہیپاٹائٹس کا علاج ممکن ہو گا۔

محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں فی الحال ٹیکے کے ذریعے علاج ہو رہا ہے عنقریب یہ گولی متعارف کرائی جا سکتی ہے۔

ح
 
Top