کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
یاسر بروسٹ انارکلی، بھائی جان سویٹس، نرالا بریانی راوی ٹاون، لاہور بروسٹ سیل
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر پرستی ملاوٹ مافیا کے خلاف زبر دست مہم جاری ہے۔ ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں دودھ میں ملاوٹ کے خلاف مہم جاری ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف فیلڈ ٹیمز نے لاہور کے داخلی راستوں راوی، ٹھوکر، سگیاں پل، بابو صابو، بھگٹیاں پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو موقع پر چیک کیا۔ افسران نے کل 100 دودھ کی گاڑیاں چیک کیں، دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائے جانے پر5 دودھ کی گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں جن میں 3960 لٹر دودھ موجود تھا جبکہ 1160 لٹر غیر معیاری ملاوٹی دودھ موقع پر ضائع کرا دیا گیا۔
ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتازکی سربراہی میں داتا گنج بخش ٹاﺅن کی ٹیم نے انار کلی میں واقع یاسر بروسٹ اور انار کلی ریسٹورنٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر سر بمہر کر دیا جبکہ جیل روڈ پر واقع داتا علی ہجویری ریسٹورنٹ، بریانی ہاﺅس اور سب وے سینڈ وچز اینڈ سیلڈ کو ناقص صفائی کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسی طرح راوی ٹاﺅن کی ٹیم نے بھائی جان سویٹس اینڈ بیکرز اور نرالا بریانی کو گزشتہ روز سر بمہر کر دیا جبکہ لاہوری گیٹ کے قریب واقع قدیمی چنے کو بھاری جرمانہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھائی جان سویٹس اینڈ بیکرز کو کھانے کی اشیاء ہدایات کے باوجود ڈھانپ کر نہ رکھنے، مٹھائیوں میں مکھیو ں کی بہتات، صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اورواشنگ ایریا میں گندگی کی بنا پر سربمہر کیا گیا اور اسی طرح نرالا بریانی کو بھی صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے ، مصالحہ جات اور املی گندے ڈبوں میں رکھنے، خراب ٹماٹر استعمال کرنے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی بنا پر سر بمہر کیا گیا جبکہ قدیمی چنے کو ہدایات کے باوجود کاﺅنٹر استعمال نہ کرنے اور کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے کی بنا پر بھا ری جرمانہ عائد کیا گیا۔
علاوہ ازیں شالیما ر ٹاﺅن کی ٹیم نے شاد باغ میں واقع لاہور بروسٹ کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، ٹوٹے ہوئے فریزر ، خراب آلو اور بن استعمال کرنے کی بنا پر سربمہر کر دیا نیز تیل اور کیچپ کے نمونہ جات بھی لیے گئے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔
اسی طرح علامہ اقبال ٹاﺅن کی ٹیم نے جوہر ٹاﺅن میں واقع کراچی سلو ر سپون کو واش روم میں آٹا رکھنے، گندے فریزر استعمال کرنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر سربمہر کر دیا
جبکہ لیاقت چوک میں واقع فرائی چکس کو ٹوٹے ہوئے گندے فریزر استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر بھاری جرمانہ کیا گیا۔
مزید برآں نشتر ٹاﺅن کی ٹیم نے چونگی امر سدھو میں واقع ملک بوٹا ڈیری کو دودھ سے کریم نکالنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی بنا پر سر بمہر کر دیا
جبکہ سمن آباد ٹاﺅن کی ٹیم نے سکیم موڑ پر واقع رفیق سویٹس کو پراڈکٹس پر لیبلنگ درج نہ کرنے کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔
ح