• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یا کسی اور کا ہونے کی اجازت دے دے

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
فیس بُک پر ایک خاتون کی جانب سے شیئر کردہ دو اشعار کا ”منظوم جواب“ (مسکراہٹ کے ساتھ):

خواب آنکھوں میں پرونے کی اجازت دے دے
اے شب غم مجھے سونے کی اجازت دے دے
یا سلیقے سے نبھا رسم رفاقت مجھ سے
یا کسی اور کا ہونے کی اجازت دے دے

جواب:
اس قدر خوبصورت مجازی اشعار کے حرم میں دخل اندازی کی پیشگی معزرت۔ شاعر حضرات سے ڈبل معزرت کیونکہ ان اشعار میں مسٹر مدعا و معنی تو شاید مل جائیں لیکن مسماۃ "فاعلاتن فاعلات" کا اتہ پتہ شاید نہ ملے (ابتسامہ)

سراب آنکھوں میں سجانےکی اجازت کیوں دوں
شبِ غمِ دنیا میں کھونے کی اجازت کیوں دوں
جو مرا بندہء صادق ہے، میں اُسی کا تو ہوں
میں کسی اور کا ہونے کی اجازت کیوں دوں
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891

باقی باتیں اپنی جگہ۔ یہ آپ کی نظر انتخاب خواتین پر اور وہ بھی اکثر فیس بک کی خواتین پر کیوں ہوتی ہے؟ لگتا ہے بھابھی کا اکاؤنٹ فیس بک پر نہیں ہے۔۔!
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
باقی باتیں اپنی جگہ۔ یہ آپ کی نظر انتخاب خواتین پر اور وہ بھی اکثر فیس بک کی خواتین پر کیوں ہوتی ہے؟ لگتا ہے بھابھی کا اکاؤنٹ فیس بک پر نہیں ہے۔۔!
ہاہاہاہا۔ آپ یہ والی بات تو بالکل صحیح سمجھے ہیں۔
اب شعروں والی بات بھی بتلا دیں کہ کیا سمجھے ہیں (ابتسامہ)
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ہاہاہاہا۔ آپ یہ والی بات تو بالکل صحیح سمجھے ہیں۔
اب شعروں والی بات بھی بتلا دیں کہ کیا سمجھے ہیں (ابتسامہ)
خاتون کی بات تو بھرپور طریقے سے سمجھ آ گئی۔ اس کا شکوہ شب غم اور اس کے لوازمات سے ہے۔
آپ کا جواب سمجھ نہیں آیا کہ کس کی جانب سے ہے؟ مجازی اشعار کو غالباً آپ حقیقی کی جانب لے گئے ہیں، ایسا کچھ تیسرے مصرعے سے اندازہ ہوتا ہے۔

خواب کو سراب، اور شب غم کو شب غم دنیا کی طرف موڑنا خوب رہا۔ لیکن اگر حقیقی والی بات درست ہے، تو تیسرا اور چوتھا مصرعہ کچھ بے جوڑ محسوس ہوتا ہے۔ حقیقت کے اعتبار سے بھی، کیونکہ بندہ صادق ہو یا نہ ہو، کسی اور کا ہونے کی اجازت تو نہیں ہے۔ اور مصرعہ فٹ کرنے کے اعتبار سے بھی ، کیونکہ کسی اور کا ہونے کی اجازت کا ، "میں اسی کا ہوں" سے تعلق نہیں بنتا۔ یہ تعلق تب درست تھا اگر "وہ میرا ہے" کے ساتھ بنایا جاتا۔

اب آپ آپریشن شروع کر سکتے ہیں۔ ابتسامہ۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
خاتون کی بات تو بھرپور طریقے سے سمجھ آ گئی۔ اس کا شکوہ شب غم اور اس کے لوازمات سے ہے۔
آپ کا جواب سمجھ نہیں آیا کہ کس کی جانب سے ہے؟ مجازی اشعار کو غالباً آپ حقیقی کی جانب لے گئے ہیں، ایسا کچھ تیسرے مصرعے سے اندازہ ہوتا ہے۔

خواب کو سراب، اور شب غم کو شب غم دنیا کی طرف موڑنا خوب رہا۔ لیکن اگر حقیقی والی بات درست ہے، تو تیسرا اور چوتھا مصرعہ کچھ بے جوڑ محسوس ہوتا ہے۔ حقیقت کے اعتبار سے بھی، کیونکہ بندہ صادق ہو یا نہ ہو، کسی اور کا ہونے کی اجازت تو نہیں ہے۔ اور مصرعہ فٹ کرنے کے اعتبار سے بھی ، کیونکہ کسی اور کا ہونے کی اجازت کا ، "میں اسی کا ہوں" سے تعلق نہیں بنتا۔ یہ تعلق تب درست تھا اگر "وہ میرا ہے" کے ساتھ بنایا جاتا۔

اب آپ آپریشن شروع کر سکتے ہیں۔ ابتسامہ۔

واؤ بہت خوب۔ آپ تو بہت اچھے نقاد ہیں۔ آپ کے بیشتر تنقیدی نکات درست ہیں۔

اصل میں مجھے رومانوی اور لب و رخسار کی شاعری سے ایک طرح سے چڑ ہے۔ اور اگر ایسی شاعری کوئی خاتون شیئر کرے تو مجھے بہت بُُرا لگتا ہے۔ اب ڈائریکٹ یہ تو کہنے سے رہا کہ بی بی ایسے اشعار نہ لکھا کرو جسے اگر نثر میں کہنا پڑے تو تمہیں خود بھی شرم آئے۔ شاعر تو (بالعموم) ہوتے ہی بے شرم ہیں۔ لہٰذا مجبوراً تک بندی کرتے ہوئے شعر کا رُخ بدل دیتا ہوں یا جوابی شعر (یا تُک بندی) سے انہیں شرمندہ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ لیکن چونکہ قادر الکلام شاعر نہیں ہوں، اور یہ ”کام“ ہوتا بھی فی البدیہہ ہے لہٰذا شعر کی کنسٹرکشن میں اس قسم کی ”فنی خامیاں” رہ جاتی ہیں۔ جسے یا تو کوئی مستند شاعر پکڑ سکتا ہے یا کوئی اچھا انجینئر ۔ پس ثابت ہوا کہ آپ ایک اچھے انجینئر ہیں (ابتسامہ) میں نے عشق مجازی والے اشعار کو (اپنی جوابی تک بندی سے) عشق حقیقی کی جانب موڑنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ موصوفہ کو شرمندہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی، لیکن آپ نے اُلٹا مجھے شرمندہ کردیا (ابتسامہ)
 
Top