• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یتیم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار، سید ابرار شاکر القادری

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
یتیم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

طاہر نصیر 21 دسمبر 2018


راولپنڈی کے علاقے گورا قبرستان کے قریب یتیم اور بے سہارا بچیوں کے لیے قائم فلاحی ادارے میں بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شاکر القادری فلاحی ادارہ چلاتا تھا جہاں کم عمر بچیاں زیر تعلیم تھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم یتیم بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے ویڈیو بنایا کرتا تھا۔

پولیس کی جانب سے گوراقبرستان کے قریب فلاحی ادارے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فلاحی ادارے سے 16 یتیم بچیوں سمیت 2 خواتین کوبازیاب کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بازیاب کرائی گئی بچیوں کی عمر5 سال سےلیکر 14سال تک ہیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سٹی پولیس میں بد فعلی، زیادتی کی کوشش سمیت دیگر دفعات کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم رات بھر بچیوں کو کمرے میں لے جا کر نازیبا حرکات کیا کرتا تھا اور ان کی ویڈیوز بھی بنایا کرتا تھا۔
.............................


مصنف غلط کاری کے الزام میں گرفتار

1 دن پہلے


پولیس نے فارسی دان اور کئی کتابوں کے مصنف کو معصوم بچیوں سے غلط کاری کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ اٹک سٹی پولیس کو درج کرائے گئے مقدمے میں نیاز محمد نے بتایا کہ اس نے غربت کی وجہ سے اپنی دس سال کی بچی کو پناہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا تھا جہاں دیگر یتیم اور بے سہارا بچیاں بھی زیرتعلیم تھیں ۔

اس ادارے کو سید ابرار شاکر القادری نامی شخص چلاتا ہے اور میں ہر پندرہ دن بعد اپنی بیٹی کو ملنے جاتا تھا ۔ گزشتہ روز ملاقات میں جب بیٹی کو خوفزدہ پایا تو اس نے پوچھنے پر بتایا کہ مذکورہ شخص جو مہتمم ہے اس کے ساتھ غلط حرکات کرتا ہے ۔ بچی نے بتایا کہ ابرار شاکر القادری دیگر بچیوں اور وارڈن کے ساتھ بھی غلط حرکتیں کرتا ہے اور بڑی بچیوں کو پوری رات اپنے کمرے میں رکھتا ہے، صبح وہ روتی رہتی ہیں ۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وارڈن عاصمہ اور آیا خالدہ بھی اس کوٹھی میں رہتی ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد پناہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ پر چھاپہ مارا اور ابرار شاکر القادری کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شاکر القادری فارسی دان، کئی کتابوں کا مصنف ہے اور اس کے ایرانی سفارت کاروں سے بھی مراسم ہیں اور اس کے انسٹی ٹیوٹ کو فنڈنگ بھی ہو رہی تھی


 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
بہت افسوس ناک۔
ان صاحب نے ان پیچ کے لیے غالبا نستعلیق فانٹ کی بھی کوئی قسم ایجاد کی ہے۔
اردو محفل فورم پر کافی ایکٹو تھا، اور وہاں اس کی ایک آئی ڈی ’دوست‘ نام سے بھی تھی۔
@یوسف ثانی صاحب بھی جانتے ہوں گے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
سوشیل میڈیا پر ایکٹیو "اردو زبان و ادب" کی آڑ میں بہت سے لوگ "غیر اخلاقی" حرکات میں ملوث ہیں۔ اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کو ایسے "ہنرمندوں" سے ہشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
 
Top