• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یمن میں کئی ماہ قبل دفن کی گئی خاتون کی لاش سے آنے والی خوشبو سے قبرستان مہک اٹھا

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
یمن کے ایک گاؤں میں طوفانی بارش سے جہاں کئی بہت سے نقصانات ہوئے وہیں مقامی قبرستان میں بھی پانی بھر گیا اورکئی قبریں ٹوٹ گئیں جب کہ مقامی افراد یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ چند ماہ قبل دفن کی جانے والی جوان خاتون کی لاش کئی ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود صحیح سلامت تھی اور اس کے جسم سے خوشبو بھی آ رہی تھی۔
مقامی اخبار کے مطابق یمن کے مغربی صوبے میں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک قبرستان کو شدید نقصان پہنچا اور کئی مردوں کے لاشیں قبریں ٹوٹنے سے باہر آ گئیں، گاؤں کے مکین جب قبروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے قبرستان پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ 4 ماہ قبل دفن کی جانے والی ایک نوجوان خاتون کی لاش اپنی اصل حالت میں ہی موجود تھی اور اس کی قبر اور جسم سے خوشبو بھی آ رہی تھی۔
گاؤں سے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انہیں قبر کی خوشبو نے تو حیران اور متوجہ تو کیا تاہم خاتون کی لاش کا اپنی اصل حالت میں موجود ہونا ان کے لیے زیادہ حیرت انگیز بات ہے۔ مکینوں کے مطابق خاتون کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان تھی اور وہ اپنے گھر میں بچے کو جنم دیتے ہوئے چل بسی تھی۔ربط
 
Top