السلام علیکم
بڑی عجیب سی خبر ھے نہ جانے پاکستان میں رپورٹر کہاں سے ایسی خبریں دے دیتے ہیں،
یورپین لوگوں کی شادی یا کسی بھی تقریب میں صرف پھول ہی تحفے میں دئے جاتے ہیں، نقد والا دور دور تک کوئی نام نشان نہیں جیسے کہ پاکستان میں شادی و دوسری تقریبات پر کیش رقم دی جاتی ھے۔
یہاں پاکستانی کی شادی پر بھی نقد کا طریقہ کچھ مختلف ھے۔ شادی کسی کمیونٹیی سینٹر میں رکھی جاتی ھے یا جہاں ایسا نہ ہو تو پھر کونسل سے کوئی جگہ حاصل کی جاتی ھے۔
اس کی مین انٹرنس پر ایک کرسی میز لگا کر دو بندے بٹھائے جاتے ہیں، اور شادی ہال میں داخل ہونے والا سلامی رقم جو کہ 5£ سے 20£ تک ہی ہوتی ھے وہ یہاں ادا کر کے نام لکھا کر اندر چلا جاتا ھے اور کچھ وہ بھی نہیں دیتے۔ اگر کوئی چاہے تو پیکنگ پھول دلہا دلہن کے دے دیتے ہیں، بڑا سادا سا سسٹم ھے اس معاملہ میں یہاں۔
والسلام