• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی جعلی شادیاں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521

یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی جعلی شادیاں کرانے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا​

[SUP]دی پاکستانی نیوز پیپر
تاریخ اشاعت : 2013-04-10[/SUP]

یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی جعلی شادیاں کرانے والے گروہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس، پرتگال اور برطانیہ کی پولیس نے جعلی شادیاں کروانے والے گروہ کے 26 ارکان کو گرفتار کیا ہے

جس میں سے 7 پرتگال، 11 فرانس اور 7 کو برطانیہ سے گرفتار کیا گیا۔

یہ گینگ غیر قانونی طور پر یورپ میں آنے والے پاکستانیوں کو مستقل اقامت دلوانے کے لیے پرتگالی خواتین کو پیپر میرج کے لیے استعمال کرتا تھا۔

اس گروہ کا نیٹ ورک پورے یورپ میں تھا،

اس کے علاوہ یہ گینگ مختلف مالی بدعنوانیوں میں بھی مختلف یورپی ممالک کو مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فروری میں اس گروپ کے چند ارکان بارسلونا سے گرفتار کیے گئے تھے جس پر ایک گرینڈ آپریشن کے بعد ان ملزمان کو گرفتا ر کیا گیا ہے
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
بچارے پاکستانی ان کے حکمرانوں اور سرمایا داروں نے انہیں اس قدرلوٹ لیاہے کہ اپنے رزق کی تلاش میں کیسے کیسے حیلے غیرشرعی امور کا ارتکاب کرتے پھرتےہیں۔انہوں نےنغرہ تو لگایا تھاکہ اسلام لائیں گے اپنے ملک میں لیکن اسلام تو کیا آتاعالمی طاقتوں او راپنے حکمرانوں اور سرمایاداروں کی وجہ سے پنٹ کی خاطرکیاکچھ کررہےہیں اللہ پاکستان کے حالات پر رحم فرمائے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اسلام نظام تو تبھی آئے گا جب اللہ چاہے گا، اسلامی نظام کے لئے سب جماعتوں کا اکٹھا ہونا بہت ضروری ھے کوئی بھی ایک جماعت اسلامی نظام نہیں لا سکتی۔

نواز شریف کے کاغذات ہی اس شرط پر منظور ہوئے ہیں کہ وہ کسی اسلامی جماعت سے رابطہ نہیں رکھے گا۔

میرا ایک یہیں سے جاننے والا شادی کے چکروں میں تھا جس پر میں نے اسے منع کیا تھا اور قانونی مشورہ بھی دیا تھا کہ جس طرح وہ کر رہا ھے اسطرح اب ممکن نہیں مگر جنہوں نے اس سے رقم لی ہوئی تھی وہ تو کاروبار ھے ان کیا بھی مشورہ اپنا ہی ہوتا ھے۔ بندہ جمعہ کے دن اپنے روم کے لڑکوں کو یہ کہہ کے گھر سے نکلا کپڑے پہن کر کہ جمعہ پڑھنے جا رہا ہوں کسی اور مسجد میں اور پھر فون ہی آیا کہ پکڑا گیا ہوں۔

والسلام
 
Top