• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یونان سے پاکستانیوں سمیت تین ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ڈیپورٹ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
یونان سے پاکستانیوں سمیت تین ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ڈیپورٹ
اکتوبر میں رضا کارانہ سکیم کے تحت بین الاقوامی تنظیم برائے پناہ گزین (IOM) کے تعاون اور مختلف مقامات سے غیر قانونی حثیت والے گرفتار شدگان تارکین وطن کو ان کے ممالک ڈیپورٹ کیا گیا

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) ماہ اکتوبر میں تین سو گیارہ پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تین ہزار چار سو چار تارکین وطن کو ان کے ممالک روانہ کیا گیا۔

یونان کے ادارہ برائے پناہ گزین کی ایک رپورٹ کے مطابق گزستہ ماہ اکتوبر میں رضاکارانہ سکیم کے تحت بین الاقوامی تنظیم برائے پناہ گزین (IOM) کے تعاون اور مختلف مقامات سے غیر قانونی حثیت والے گرفتار شدگان تارکین وطن کو ان کے ممالک ڈیپورٹ کیا گیا جن میں سب سے زیادہ البانوی شہری ہیں جن کی تعداد ایک ہزار دو سو تیرہ جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانی شامل ہیں جن کی تعداد تین سو گیارہ ہے اس کے علاوہ بنگلہ دیشی، جارجیا اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن نمایاں ہے جن کو یورپی یونین کے خصوصی فنڈ اور مہم کے تحت ان کے ممالک روانہ کیا گیا۔
ایک اندازے کے مطابق اب تک یونان سے سات ہزار کے قریب پاکستانیوں کو یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے ری۔ایڈمیشن معاہدے کے تحت ڈیپورٹ کیا جا چکا ہے جبکہ ابھی بھی ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی مختلف حراستی مراکز میں بند ہیں جہاں ان کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

یونانی حکام کے مطابق گزشتہ دس ماہ کے دوران یونان سے بائیس ہزار چھ سو چورانوے غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے ممالک ورانہ کیا جا چکاہے۔۔​

2014-11-19

ح
 
Top