• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
عرب شہزادے باز نہ آئے ، پرتعیش گاڑیاں لے کر فرانس پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان
9 اگست 2014

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف تو فلسطین کی گلیاں معصوم عورتوں اور بچوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہیں اور دوسری طرف عرب شہزادے دنیا کی مہنگی ترین سپر کاریں درجنوں کی تعداد میں لے کر مشہور گلیمرس شہر کینز میں چھٹیاں گزارنے پہنچ گئے ہیں جہاں ساری دنیا کا میڈیا اس چمکتے دمکتے قافلے کی تصویرین بنانے میں مصروف ہے۔ دبئی، کویت اور دیگر عرب ممالک کے شہزادوں کی سپر کاریں اپنی کروڑوں ڈالر مالیت اور حیرت انگیز شان و شوکت کی وجہ سے مغربی ممالک میں بھی حیرانی کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں اور فرانس کے ساحلوں پر حرکت کرتی ان جہازی سائز کاروں کو لوگ رُک رُک کر دیکھ رہے ہیں۔ عرب شہزادوں کا قافلہ لندن کے لوگوں کی آنکھیں خیرہ کرنے کے بعد اب فرانس پہنچا ہے۔ ان کاروں میں فراری، X-Bow، پورش 911GT2، میک لارن، بینٹلی، لیمبرگینی، مرسیڈیز AMG، رولز رائس، ماسیراٹی اور رینج روور شامل ہیں۔ قطر، کویت، دبئی اور دیگر عرب ممالک کے شہزادوں کی ان کاروں میں سے سونے کی باڈی والی اور ہیروں سے مزین کاریں خصوصی توجہ حاصل کررہی ہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شاید غیر مسلم بھی سوچتے ہوں گے کہ کیسی بے غیرت اور بے حس قوم ہے، ایک طرف ان کے لوگوں کا غزہ میں پانی کی طرح خون بہایا جا رہا ہے، دوسری طرف یہ عیاشیاں کرنے میں مصروف ہیں۔
 
Top