• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ ویڈیو دیکھ کر آپکو دور جہالت کی یاد تازہ ہو جائے گی -

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
یہ ویڈیو دیکھ کر آپکو دور جہالت کی یاد تازہ ہو جائے گی

اگر یہ واقعات اسی تسلسل کے ساتھ ہوتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب ہماری قوم کے لوگ لڑکی کو
زندہ دفن کرنے میں لگ جائیں گے
استغفراﷲ .... استغفراﷲ ۔... استغفراﷲ۔
اﷲ ہر ماں ، بہن ،بیٹی کی عزت محفوظ رکھے آمین

اگر یہ ویڈیو محدث فورم کے معیار پر نہ ھو تو انتیظامیہ اس پوسٹ کو ختم کر دیں
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
استغفراللہ
وَإِذَا بُشِّرَ‌ أَحَدُهُم بِٱلْأُنثَىٰ ظَلَّ وَجْهُهُۥ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ ﴿٥٨﴾ يَتَوَ‌ٰرَ‌ىٰ مِنَ ٱلْقَوْمِ مِن سُوٓءِ مَا بُشِّرَ‌ بِهِۦٓ ۚ أَيُمْسِكُهُۥ عَلَىٰ هُونٍ أَمْ يَدُسُّهُۥ فِى ٱلتُّرَ‌ابِ ۗ أَلَا سَآءَ مَا يَحْكُمُونَ ﴿٥٩﴾۔۔۔سورۃ النحل
ترجمہ: ان میں سے جب کسی کو لڑکی ہونے کی خبر دی جائے تو اس کا چہره سیاه ہو جاتا ہے اور دل ہی دل میں گھٹنے لگتا ہے (58) اس بری خبر کی وجہ سے لوگوں سے چھپا چھپا پھرتا ہے۔ سوچتا ہے کہ کیا اس کو ذلت کے ساتھ لئے ہوئے ہی رہے یا اسے مٹی میں دبا دے، آه! کیا ہی برے فیصلے کرتے ہیں؟
 
  • پسند
Reactions: Dua

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ایسے عقل سے خالی شخص کو سب کے سامنے کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن جائے ۔
اس قدر اندھے ہوجاتے ہیں کئی مرد ۔ جس سے شادی کرکے بیٹے کا خواہشمند ہے آخر وہ بھی تو کسی کی بیٹی ہی ہے بیٹا تو نہیں ہے نا ۔
تف ہے ایسے دیوانوں پر جنہیں اتنا نہیں پتہ کہ ان کو جنم دینے والی ماں بھی کسی کی بیٹی ہے ۔
خدا کی تقدیر سے مقابلہ کرنے والے ان جاہل گنوار لوگوں کو اتنا پتہ نہیں بیٹا بیٹی یہ اللہ کی دین ہے ۔
اور اگر بچی کی پیدائش میں کسی کو قصور وار ٹھہرانا ہی ہے تو پھر صرف عورت ہی کیوں ؟ مرد بھی تو اسی قدر حصے دار ہے ۔
اس قدر بیٹا لینے کا جنون سوار ہے تو ذرا اپنی پسلی سے بیٹا نکال کردکھائے ۔
 
Top