• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہ کیسے پیغمبر ہیں ؟؟ کبھی رفع یدین کرتے ہیں کبھی نھیں؟؟؟

زینب

مبتدی
شمولیت
اپریل 19، 2012
پیغامات
29
ری ایکشن اسکور
170
پوائنٹ
24
معزز مفتیان کرام وعلماء کرام کراچی میڈیکل کالج کہ میری ایک کرسچن سھیلی نے بحث کی دوران مجھ سے پوچھا کہ(نعوذ بااللہ نعوذ باللہ )جن کو تم پیغمبر مانتی ہو ان کو اپنی نماز کا پتہ نہیں آپ کی علماء کہتی ہیں کبھی نماز میں رفع یدین کرتے تھے کبھی نھیں اور احادیث میں دونوں طرف موجود ہےتو میں خاموش ہوگیی کیا جواب دو مھربانی کرکے رھمنائی فرماے جزاکم اللہ خیرا؟
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,805
پوائنٹ
773
اناللہ وانا الیہ راجعون ۔
اگرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی رفع الیدین کرتے تھے کبھی نہیں کرتے تھے تو اس میں کون سی قباحت ہے ؟؟؟؟؟
بہت سارے ایسے اعمال ہیں جن میں اللہ کےنبی صلی اللہ علیہ سے مختلف طریقے منقول ہیں ، اورسب صحیح ہیں ، ان میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے۔
کس آسمانی کتاب میں لکھا ہوا ہے یا کس مذہب کا یہ قانون ہے کہ کسی بھی عبادت یا اس کے کسی حصہ کی ادائیگی کا صرف اورصرف ایک ہی طریقہ ہونا چاہئے؟؟؟؟


رہا مسلمانوں کا آپسی اختلاف تو اس میں کوئی بھی بات صحیح ہو یعنی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صرف رفع الیدین ثابت ہو یا جواز الامرین ثابت ہو ، دونوں صورتوں میں کوئی بھی صورت قابل اعتراض نہیں ہے، کیونکہ کسی عبادت کا دو طریقہ ہونا کوئی معیوب بات نہیں ہے۔
 
Top