• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’قاتل روبوٹوں‘ پر اقوام متحدہ میں بحث

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
جینوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں مبینہ قاتل روبوٹس پر بحث کی جائے گی۔
اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں قاتل روبوٹس کے استعمال پر اس وقت تک پابندی لگائی جانے کی بات کہی گئی ہے جب تک اس سے متعلقہ اخلاقیات پر بحث نہیں ہو جاتی۔

یہ روبوٹ مشینیں ہیں اور انہیں پہلے سے ہی اس بات کے لیے پروگرام یا تیار کیا گیا ہے کہ وہ انسان یا اپنے ہدف سے کس طرح نبرد آزما ہوں اور ڈرون کے برعکس یہ جنگی محاذ پر ازخود کام کرتے ہیں۔
انہیں امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل مل کر تیار کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کا استعمال شروع نہیں کیا گیا ہے۔
اس کے حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے تکنیکی طور پر 'خطرناک خودمختار روبوٹ' کے طور پر یہ روبوٹ جان بچانے اور میدان جنگ میں فوجیوں کی تعداد کم کرنے میں معاون ہوں گے۔
جینیوا میں بی بی سی کی نمائندہ ایموگن فوکس کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس انسانی حقوق کے علمبرداروں کا کہنا ہے کہ جنگ کے متعلق یہ سنگین اخلاقی سوالات پیدا کرتے ہیں۔

مکمل خبر اس لنک پر دستیاب ہے
 
Top