• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

’’ اللہ تعالی يقيناً صبر كرنےوالوں كوبغير حساب كےاجروثواب دےگا۔‘‘ (الزمر:10 )

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
'' اللہ تعالی يقيناً صبر كرنےوالوں كوبغير حساب كےاجروثواب دےگا۔'' (الزمر:10 )

مصيبت كےوقت ہميں نبی صلى اللہ عليہ وسلم نےايك دعا سكھائی ہے جس ميں بہت فضيلت اور اجرعظيم ہے
امام مسلم رحمہ اللہ تعالی عنہ نےام المومنين ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا سےبيان كيا ہے وہ كہتى ہيں كہ ميں نے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كو يہ فرماتےہوئےسنا
'' جس مسلمان شخص كو بھی كوئی مصيبت پہنچے وہ وہی كہے جو اسےاللہ تعالى نےحكم ديا ہے ( انا للہ وانا اليه راجعون ) اور يہ دعا پڑھے
'' اللَّهُمَّ أْجُرْنِي فِي مُصِيبَتِي وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا إِلا أَخْلَفَ اللَّهُ لَهُ خَيْرًا مِنْهَا '
اے اللہ ميري مصيبت ميں مجھےاجر دے اوراس كا نعم البدل عطا فرما
ام سلمہ رضی اللہ تعالى عنہا كہتی ہيں كہ جب ابو سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ فوت ہوئے تو ميں كہنےلگی ابوسلمہ سےكون سا مسلمان بہتر ہے سب سے پہلا گھر جو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كی طرف ہجرت كر كےآيا پھر ميں نے يہ دعا پڑھ لی تو اللہ تعالى نے مجھے اس كےبدلےميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم دئے۔'' (صحيح مسلم، حديث نمبر:1525 )
 

اٹیچمنٹس

Top