محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
::: ايك مجاهد كا عجيب قصه :::
ثابت البنانی رحمہ اللہ کہتے ہیں :
" ایک نوجون نے کافی زمانہ جہاد کیا اور شہادت کی.کوشش کی مگر شہید نا ہوا، کہنے لگا : مجھے گھر لوٹ کر شادی کر لے نی چاہیے ، یہ کہ کر اپنے خیمہ میں جاکر سو گیا ، اس کے ساتھیوں نے اس کو ظہر کی نماز کے لیے جگایا تو رو پڑا ، کہنےلگا مجھے کچھ نہیں ہوا ، بس اتنا ہے کہ خواب میں میرے پاس کوئی آیا اور کہنے لگا : اپنی حور کے پاس چلو ، میں اس کے ساتھ چل دیا ، وہ مجھے ایک سفید زمین پر لے آیا ، جہاں ایک ایسا باغ تھا کہ اس سے خوب صورت میں نے کبھی نا دیکھا تھا ، اس میں دس ایسی لڑکیاں تھیں جن سے خوب صورت میں نے کبھی کوئی لڑکی نہیں دیکھی ، میں نے سوچا میری حور ان میں سے کوئی ہوگی ، میں نے ان سے پوچھا تم میں موٹی آنکھوں والی حور ہے ؟
انھوں نے جواب دیا : وہ آگے ہے ، ہم تو اس کی لونڈیاں ہیں ، یہ سن کر میں اپنے ساتھی کے داتھ آگے چلا حتی کہ ہم ایک اور باغ میں پہنچے جو پہلے سے دوگنا خوب صورت تھا ، اس میں بیس لڑکیاں تھیں جو پہلی لڑکیوں سے حسن میں دوگنی تھیں ، میں نے سوچا میری حور ان میں ہوگی ، پوچھا تو وہ کہنے لگیں : وہ آگے ہے ہم تو اس کی لونڈیاں ہیں ، یہ سن کر ہم آگے چلے حتی کہ تیس لونڈیوں تک آۓ اس کے بعد میں ایک جوف دار سرخ یاقوت سے بنے ہوے خیمے تک پہنچا ، جس کے ارد گرد روشنی تھی ، میرے ساتھی نے مجھ سے کہا : اس میں چلے جاؤ ، میں اندر داخل ہوا تو اندر ایک عورت تھی جس کے سامنے خیمے کی روشنی بھی مانند پڑ رہی تھی ، میں کچھ دیر اس سے بیٹھ کے باتیں کرنے لگا وہ مجھ سے باتیں کرنے لگی ، یہاں تک کہ میرے ساتھی نے مجھے آواز دی : باہر آؤ ، چلیں ، مجھ میں انکار کی سکت نا تھی ، جانے کے لیے کھڑا ہوا تو اس حور نے میری چادر پکڑ لی ، کہنے لگی : آج رات افطاری میرے پاس کرنا ،
(خواب ختم ہوا)
جب تم لوگوں نے مجھے بیدار کیا تو میں رو پڑا کہ یہ تو خواب تھا ، اس کی بیداری کہ تھوڑی دیر بعد ہی کارروائی کرنے کیلیے نکلنے کی آواز لگائی گئی ، لوگ سوار ہوے کارروائی شروع ہوئی جب بالکل افطاری کا وقت ہوا تو وہ نوجوان شہید ہو گیا ، وہ نوجوان تھا بھی روزے سے ، راوی کہتے ہیں ہمارا گمان ہے کہ وہ نوجوان انصار میں سے تھا "
___________________________
[ الجهاد لابن المبارك ص ١٤٤ رقم ١٤٩ ] ك ]
(قال الشيخ المجاهد عبد الله العزام : سند صحيح ، [ عشاق الحور العين ص ٨٦ ] )
(قال الشيخ المجاهد عبد الله العزام : سند صحيح ، [ عشاق الحور العين ص ٨٦ ] )