• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

15 اگست انڈین ڈے پر ترنگا لہرانے سے پہلے قدموں تلے آ گرا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
محبوبہ مفتی سے ترنگا لہراتے ہوئے قدموں تلے آ گرا
ایکسپریس نیوز، August 16, 2016

سری نگر (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی پر ایک طرف تو کشمیری عوام کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ترنگا زمین پر آ گرا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں بھارت کی یوم آزادی کی تقریب جاری تھی اور جب مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی پرچم کشائی کی کوشش کی تو وہ زمین پر آ گرا جس پر انھیں خفت کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ترنگا زمین پر گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب سری نگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود حریت رہنماؤں کی اپیل پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، عوام نے بھارت کے یوم آزادی پر سیاہ لباس پہن رکھے ہیں اور احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

بے چارہ کی زمین بند ہو گئی

یہ بھی دیکھیں
 
Last edited by a moderator:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
ان میڈیا والوں کو پتہ نہیں کیسے علم غیب ہو جاتا ہے.
ھیڈنگ بھی اوٹ پٹانگ بناتے ہیں
 
Top