• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

3 ماہ تک مسلسل سبز چائے استعمال کرنے والی لڑکی صحت کے کس سنگین مسئلے میں مبتلا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سبز چائے کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید ہے، تحقیق

روزنامہ پاکستان، 15 اگست 2012

لندن (بیورورپورٹ) برطانوی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سبز چائے کا استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے سبز چائے لیموں اور شہد کے ساتھ انتہائی خوش ذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائٹ کرنے والوں کے لیے بھی بہت فائدے مند ہوتی ہے محققین کے مطابق ایسے افراد جو اپنی روزمرہ کی خوراک میں سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں ، انہیں زیادہ کیلوریز بڑھانے میں بھی بہت مدد ملتی ہے اس کے علاوہ سبز چائے فوڈ پوائزننگ اور دانتوں میں پلاک کا سبب بننے والے بیکٹیریا کے خلاف بھی مزاحمت کرتی ہے۔
---------------------

3 ماہ تک مسلسل سبز چائے استعمال کرنے والی لڑکی صحت کے کس سنگین مسئلے میں مبتلا ہو گئی؟ انتہائی پریشان کن انکشاف

روزنامہ پاکستان، 10 اکتوبر 2015 (21:44)

لندن
(نیوز ڈیسک) سبز چائے دماغ، دل اور ہاضمے کیلئے بہت اچھی بتائی جاتی ہے مگر کیا یہ جگر کیلئے نقصان دہ ہے؟ بہت زیادہ سبز چائے پینے کے بعد ہسپتال پہنچنے والی برطانوی لڑکی کا کیس سامنے آنے کے بعد یہ سوال سنجیدگی سے پوچھا جا رہا ہے۔

جریدے BMJ Case Reports میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے وزن کم کرنے کیلئے چینی سبز چائے کا استعمال شروع کیا تھا۔ وہ تین ماہ تک روزانہ تین کپ سبز چائے پیتی رہی جس کے بعد اسے غنودگی اور پیٹ درد کی شکایت پیدا ہوگئی۔ اگرچہ اسے اینٹی بائیوٹکس ادویات دی گئیں لیکن حالت بہتر نہ ہوئی اور جب یرقان جیسی کیفیت پیدا ہونے پر وہ ہسپتال گئی تو معلوم ہوا کہ اسے جڑی بوٹیوں سے پیدا ہونے والا ہیپٹائٹس ہوچکا تھا۔

ڈاکٹر ویلری گستاو کا کہنا ہے کہ
یہ صورتحال جڑی بوٹیوں اور بعض ادویات کے بکثرت استعمال سے پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ ان اشیاء کی کثرت جگر کے کام کو متاثر کرتی ہے اور یہ جسم سے زہریلے مواد کی صفائی نہیں کر پاتا، جس کا نتیجہ ہیپٹائٹس جیسی بیماری کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔ ڈاکٹر ویلری کا کہنا ہے کہ سبز چائے بذات خود نقصان دہ چیز نہیں لیکن اس کا ضرورت سے زائد استعمال نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
----------------------------
الامارات میں ایک مرتبہ 10 دن کے لئے چائنہ کی بنی ہوئی چائے پینے پر اتفاق ہوا تھا، چائنہ کی ادویات اصل جڑی بوٹیوں سے تیارشدہ ہوتی ہیں۔ اس چائے پر نوٹس کیا تھا کہ صبح نہار منہ ایک کپ پینے سے سارا دن بھوک نہیں لگتی تھی اس کے باوجود بھی تھوڑا سا کھانا کھانے کی کوشش کی جاتی تھی، اس میں وٹامنز کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے کھانا کھایا ہوا ھے اور پیٹ فل ھے۔ دوسرا جسم میں موجود چربی کو فضلات کے لئے خارج کرتی تھی۔ اب خبر کے مطابق ایک دن میں 3 کپ اور کورس مدت 3 ماہ تو نتیجہ برا ہی نکلنا تھا۔ اس لئے اپنے بڑوں اور ڈاکٹری مشورہ کے بغیر ایسا کوئی کام نہ کریں۔
 
Top