• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(6) فقہ السیرۃ النبویہ (( دعوت دین اور جغرافیائی اہمیت))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
فقہ السیرۃ النبویہ : سیرت طیبہ سے فکری ، دعوتی ، تربیتی ، تنظیمی اور سیاسی رہنمائی

دعوت دین اور جغرافیائی اہمیت:

(1) جزیرہ عرب رسول مقبول ﷺکا مقام ولادت ہے ، یہ کرۂ ارض پر خاص جغرافیائی اہمیت کا حامل ہے۔

(2) فکر ودعوت کی نشرو اشاعت اور قوموں کے عروج و زوال میں جغرافیائی صورت حال بہت اہم ہوتی ہے۔

(3) عالم دنیا میں اسلام کی ترویج ومقبولیت اور غلبہ دین میں عرب جغرافیہ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

(4) بلد امین سے بلند ہونے والی صدائے حق کچھ ہی عرصہ میں تمام عالم میں گونجنے لگی اور گرد و نواح کے ممالک بھی نور ایمان سے منور ہونے لگے۔

(5) انبیائے کرام علیہم السلام کے مقام بعثت اپنے اپنے عہد میں خاص جغرافیائی اہمیت کے حامل تھے۔

(6) رسول مقبول ﷺ کا مقام ولادت وبعثت بھی محل وقوع کے اعتبار سے غیر معمولی اہمیت وافادیت کا حامل ہے۔جس کا اظہار باری تعالی نے ٫٫ ام القری،، کے الفاظ میں فرمایا۔

(7) اسلامی ریاست، دینی مراکز، تعلیمی اداروں اور فلاحی اداروں کے لیے مناسب جغرافیائی محلِ وقوع بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ،

(8) عظیم مقاصد کے حصول، فکر و عقیدے کی اشاعت اور امن و امان کے قیام میں مناسب جغرافیائی محل وقوع کا خاص کردار ہوتا ہے۔

(9)دعوتی،اصلاحی،فکری،تہذیبی،سماجی اور سیاسی تحریکوں کی کامیابی یا ناکامی میں جغرافیائی اہمیت کا انکارناممکن ہے۔

(10) پاکستان اور سعودیہ اسلام پسندوں اور اپنی خاص جغرافیہ اہمیت کے پیش نظر عالمی دنیا کی توجہ کا مرکز ہے۔

(11) اسلامی تحریکوں ، مسلم قائدین ، داعیان اسلام اور اسلامی ممالک کو جغرافیائی حالات واہمیت کو ملحوظ خاطر رکھنا حکمت ومصلحت کا تقاضا ہے ،

((حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف ، لاہور ))
 
Top