• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

8واں بیٹا بھی فوج میں جائے گا : اماراتی ماں کا اصرار

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
8واں بیٹا بھی فوج میں جائے گا : اماراتی ماں کا اصرار
بدھ 16 مارچ 2016
العربیہ ڈاٹ نیٹ

ماؤں کی فطرت ہوتی ہے کہ وہ اپنے لعل (بیٹے) کو خود سے دور نہیں دیکھنا چاہتی ہیں مگر بعض مائیں دینی حمیت یا جذبہ حب الوطنی سے اتنی سرشار ہوتی ہیں کہ ان مقاصد پر ایک تو کیا کئی بیٹے قربان کرنے کو تیار رہتی ہیں۔

ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر الشیخ محمد بن زاید نے بھی منگل کے روز ایسی ہی ایک ماں سے ملاقات کی جس کے سات بیٹے پہلے ہی ملک سے باہر اپنی فوجی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں اور اب وہ اپنے آٹھویں بیٹے کو بھی اماراتی مسلح افواج میں بھرتی کرانا چاہتی ہے۔

اماراتی ویب سائٹوں کے مطابق آمنہ سالم المراشدہ نامی خاتون کے سات فوجی بیٹوں میں سے اس وقت 6 یمن میں اور ساتواں صومالیہ میں اپنے قومی فریضے کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔

ماں کی خواہش پر آٹھویں بیٹے نے بھی اپنے بھائیوں کے نقش قدم پر چلنے کے لیے یمن میں اماراتی افواج میں شمولیت کے سلسلے میں درخواست دی تاہم پہلے ہی اس خاندان کے افراد کی ایک بڑی تعداد کے فوج سے منسلک ہونے کی وجہ سے حکام نے مذکورہ نوجوان کی درخواست مسترد کر دی تاکہ وہ گھریلو امور اور اپنی سن رسیدہ ماں کا خیال رکھ سکے۔

بیٹے کی درخواست مسترد ہونے پر ماں نے خود جا کر درخواست قبول کیے جانے کا مطالبہ کیا تاہم جنرل کمان نے اظہار تشکر کے ساتھ درخواست قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اماراتی ماں نے باور کرا دیا کہ وہ اب الشیخ محمد بن زاید سے خود رابطہ کرے گی جس پر معاملے کو آگے پہنچانا ناگزیر ہو گیا۔ قصہ ابوظبی کے ولی عہد تک پہنچا تو وہ فورا شارقہ کی امارت روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے مرحوم حمید النہم کی بیوہ سے ملاقات کی اور حب الوطنی کا عظیم سبق پیش کرنے پر خاتون کو خراج تحسین پیش کیا۔

اماراتی خبررساں ایجنسی (وام) کے مطابق الشیخ محمد کا کہنا تھا کہ "جب بھی امارات میں ہماری مائیں تربیت، قربانی، ایثار اور اخلاص کا عظیم سبق پیش کرتی ہیں تو الفاظ ان مواقف اور جذبوں کو شایان شان طریقے سے بیان کرنے سے قاصر رہتے ہیں"۔

انہوں نے باور کرایا کہ محترمہ آمنہ المراشدہ کا موقف فخر و اعزاز کا ایسا تمغہ ہے جو ہم سب اپنے سینوں پر سجانا چاہیں گے۔
ح
 
شمولیت
فروری 04، 2016
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
27
امارات کی فوج بہت ڈرپوک ہے پچھلے دنوں خوثی روافض سے لڑتے ہو یمن میں اِن کے 45 فوجی قتل ہو گئے تھے جس کے نتیجے میں امارات نے اپنے فوجی واپس بلا کر ایک یورپی ملک کے نشانچیوں کو کرائے پر جنگ لڑنے کے لیے بھرتی کر لیا تھا ۔ اب وہ ماں اپنے بیٹے کو فوج میں اِس لیے بھرتی کرانے پر بضد ہے کہ اُس کا آٹھواں بیٹا بھی فوج میں جا کر مفت کی روٹیاں تورے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

الامارات کی فوج ڈرپوک نہیں وہاں فوج میں پاکستانیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، ابوظہبئی کے ہر سرکاری محکمہ میں تنخواہیں بہت زیادہ ہیں اور الاماراتی کے لئے کسی بھی سرکاری جاب حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں اس لئے اس لئے ایک ماں کے دل میں کیا ہے اس پر منفی رائے نہیں قائم کی جا سکتی کیونکہ وہاں اس کے بیٹے کو دوسری جگہ بھی سرکاری نوکری مل سکتی ہے اور یہ کام نہ بھی کریں تو انہیں بہت بینیفٹس ملتے ہیں۔ اگر یہ ماں جو کہہ رہی ہے میں اسے درست سمجھتا ہوں۔

والسلام
 
Top