ہم تو 13 ذو الحجہ کو منیٰ میں ہی تھے۔ لیکن ہمارے جو ساتھی 12 کو منیٰ سے جا چکے تھے تاکہ جمعہ کی نماز بیت اللہ میں ادا کر سکیں، ان کا بیان تھا کہ شیخ سعود الشریم نے خطبہ کے علاوہ نماز جنازہ میں بھی لوگوں کو بہت رلایا۔ ایسے متقی شخص کی اقتداء میں نماز پڑھنے سے دل میں جو خشیت پیدا ہوتی ہے، وہ احساس ہی ناقابل بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی یہ عبادات قبول فرمائیں۔ اور مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا فرما دیں۔ آمین۔