• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Moulana Ghuman Ka Manhaj (Deobundi-Hanafi) - مولان گھمن کا منہج - دیوبندی حنفی !!!

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
مولوی صاحب کا یہ کہنا کہ دلیل سمجھ آئے تب بھی مانیں گے ، نہ سمجھ آئے تب بھی مانیں گے
جواب
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِّن دُونِ اللَّـهِ وَالْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا إِلَـٰهًا وَاحِدًا ۖ لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۚ سُبْحَانَهُ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿٣١﴾۔۔۔سورة التوبه
ترجمه: ان لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اپنے عالموں اور درویشوں کو رب بنایا ہے اور مریم کے بیٹے مسیح کو حاﻻنکہ انہیں صرف ایک اکیلے اللہ ہی کی عبادت کا حکم دیا گیا تھا جس کے سوا کوئی معبود نہیں وه پاک ہے ان کے شریک مقرر کرنے سے
مولوی صاحب جب آپ اپنے اکابرین کی ہر صحیح اور غلط بات کو درست مانتے رہیں گے تو گویا آپ نے اپنے علماء کو اپنا رب بنا لیا ہے، کل جب آپ کے ان کابرین کی باتیں اور نظریات قرآن و سنت سے ٹکرائے تب بھی آپ اپنے علماء کی بات مان کر اپنی آخرت برباد کرتے رہو گے، جو کہ ایک مسلمان کے شایان شان نہیں۔
مولوی صاحب کا یہ کہنا کہ اکابر کا دامن تھام لو
جواب
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّـهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا۔۔۔سورة آل عمران
ترجمه: اللہ تعالیٰ کی رسی کو سب مل کر مضبوط تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو
دین میں کسی کی کا دامن بے دلیل پکڑنا درست نہیں، اس سے آدمی گمراہ ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ جب تک قرآن و سنت پر قائم رہے کامیاب رہے، جونہی تقلید و جمود کا شکار رہے، ناکامیاں ملیں۔ اس کے لئے یہ ویڈیو ضرور دیکھیں۔
مولوی صاحب کا یہ کہنا کہ اللہ دیوبندی لوگوں کو دیوبندی اکابرین کے ساتھ دنیا و آخرت میں رکھے
جواب:
جی ہاں مولوی صاحب ہم آپ کی اس دعا پر آمین کہتے ہیں، جہاں آپ کے اکابرین جائیں آپ بھی وہاں ہی جائیں، جبکہ ہم اہل سنت والجماعت اہلحدیث تو انبیاء ، صدیقین، شہداء اور صالحین کی رفاقت چاہتے ہیں۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَمَن يُطِعِ اللَّـهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَـٰئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّـهُ عَلَيْهِم مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ ۚ وَحَسُنَ أُولَـٰئِكَ رَفِيقًا ﴿٦٩﴾۔۔۔سورة النساء
ترجمه: اور جو بھی اللہ تعالیٰ کی اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی فرمانبرداری کرے، وه ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا ہے، جیسے نبی اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ، یہ بہترین رفیق ہیں
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین اسلام کا صحیح فہم عطا فرمائے آمین
 
Top