• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

www.shamela.ws شاملہ سافٹ ویر

siddique

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
170
ری ایکشن اسکور
900
پوائنٹ
104
اسلام و علیکوم
میری یہ تجویز فورم کے ذمہ دار اور ممبران کےلے ہے
شا ملہ ویب سا یٹ ایک عربی اسلامی کتب کی ویب سا یٹ ہے
یہ لوگ حدیث اور دیگر کتب کے سافٹ ویر یا پروگرام بناے ہے
مثلا ترمذی شریف کا سافٹ ویر یا پروگرام کو صرف 800kb مے بنا لیے ہے۔
اگر یسطرح کا سافٹ ویر یا پروگرام آپ لوگ مے سے کسی کو بنا نا آتا ہو بتا ے۔تا کے ہم لوگ بھی یہ کام کر سکے۔
یہ فورم ایک اچھا ذریعہ ہے اس کام کےلیے۔
اللہ حافظ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ صدیقی بھائی، آپ کی تجویز بہت عمدہ ہے۔ اور ان شاء اللہ ہم اس سمت میں کام کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔ کہ تمام مستند کتب تفاسیر اور کتب احادیث کے اردو ترجم کو احادیث پر صحت و ضعف کے حکم کے ساتھ اردو یونیکوڈ فارمیٹ میں آن لائن سرچ کے لئے پیش کیا جا سکے۔ نیز اسماء الرجال کی کتب سے متعلقہ راویان احادیث کے بھی تراجم پیش کئے جائیں۔ لیکن یہ ایک طویل اور مہنگا پراجیکٹ ہے، اس پر کافی وقت لگے گا۔
جو کتب مکتبہ شاملہ والے سافٹ ویئر میں شامل ہیں، ان کا سائز اس لئے کم ہے کہ وہ عربی یونیکوڈ میں ہیں۔ ہمارے لئے اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں احادیث کی عربی بھی پیش کرنی ہوگی اور اس کا ترجمہ بھی۔ نیز احادیث کا مستند ترجمہ یونیکوڈ میں دستیاب ہی نہیں۔ بلکہ کچھ کتب احادیث کے تو ابھی تک تراجم شائع ہی نہیں ہوئے۔ ہم ان شاءاللہ جلد ہی اس فورم پر کتب احادیث کے تراجم کی ٹائپنگ کا کام شروع کریں گے اور اس میں ان شاءاللہ آپ کی مدد درکار ہوگی تو آپ سے تعاون کے لئے کہیں گے۔ ہم نے سنن ابو داؤد اور سنن ابن ماجہ کے ترجمہ کی ٹائپنگ کا کچھ کام کر رکھا ہے، اسی طرز پر کام کو آپ بھائیوں کے توسط سے آگے بڑھانا ہے کیونکہ ہم چند افراد کی ٹیم کے لئے یہ کام کافی بڑا ہے اور بہت وقت لے رہا ہے۔ سب مل کر کریں گے تو ان شاءاللہ جلدی ہو جائے گا۔

اس لئے صدیقی بھائی، آپ اردو ٹائپنگ سیکھ کر رکھیں تاکہ یہ کام کر سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!
 

shahzad

رکن
شمولیت
مارچ 17، 2011
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
144
پوائنٹ
42
ما شا ء اللہ یہ تو بہت ہی اچھا کام ہے۔اگر ٹائپنگ میں میری ضرو رت پڑی تو میں بھی جتنا ہو سکا اس کام کے لئے ٹائم نکالوں گا انشا ء اللہ۔اللہ آپ کی محنت میں برکت دالے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
ما شا ء اللہ یہ تو بہت ہی اچھا کام ہے۔اگر ٹائپنگ میں میری ضرو رت پڑی تو میں بھی جتنا ہو سکا اس کام کے لئے ٹائم نکالوں گا انشا ء اللہ۔اللہ آپ کی محنت میں برکت دالے۔
جزاک اللہ شہزاد بھائی، اللہ تعالیٰ آپ کی نیت کے اخلاص کو قبول فرمائیں۔ بدقسمتی سے ابھی تک ہم کوئی سیٹ اپ ایسا نہیں بنا پائے ہیں جس میں سب مل جل کر آن لائن ٹائپنگ وغیرہ جیسا کام کر سکیں۔ ان شاءاللہ اس سمت میں بھی کوشش شروع کرتے ہیں تاکہ آپ بھائیوں کے اوقات کے بہترین استعمال کو یقینی بنا سکیں۔ ان شاء اللہ جیسے ہی ہم کوئی کام لینے دینے کے لائق ہوئے تو ضرور آپ کو مطلع کریں گے۔
کلیم اللہ بھائی، ان تمام بھائیوں کی فہرست بنا لیجئے جو ٹائپنگ، پروف ریڈنگ وغیرہ میں تعاون کی حامی بھر رہے ہیں۔ نیز ان سے ذاتی پیغام پر ان کے ای میل ایڈریس بھی لے لیں تاکہ بعد میں رابطہ کرنے میں آسانی رہے۔
جزاک اللہ خیرا۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
کلیم اللہ بھائی، ان تمام بھائیوں کی فہرست بنا لیجئے جو ٹائپنگ، پروف ریڈنگ وغیرہ میں تعاون کی حامی بھر رہے ہیں۔ نیز ان سے ذاتی پیغام پر ان کے ای میل ایڈریس بھی لے لیں تاکہ بعد میں رابطہ کرنے میں آسانی رہے۔
جزاک اللہ خیرا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شاکر بھائی یہ تو بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ کچھ ہمارے بھائی اس عظیم کام کےلیے ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں۔میں نے ان تمام بھائیوں کی لسٹ بنالی ہے ۔اور مجھے امید ہے کہ اور بھی ہمارے بھائی اس نیک کام میں ہمارا تعاون کریں گے ۔انشاءاللہ جلد اس کام کی طرف توجہ مرکوز کی جائے گی ۔
 
Top