• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. فلک شیر

    تعلیم کا کمرشل ماڈل: مباح یا ناجائز

    تعلیم و تعلم کے موجودہ کمرشل ماڈل (ذاتی ملکیتی اداروں کے ذریعے معلومات اور تعلیم کو بطور پراڈکٹ فروخت کرنا) کو شریعتِ اسلامی/ اسلامی روایت کیسے دیکھتی ہے؟ جائز ، مباح مجبوری یا ناروا و ناجائز اس ضمن میں اگر آپ خود معلومات کی بنیاد پر کچھ کہہ سکتے ہیں ، تو وہ کہیے۔ اگر کوئی کتاب / مقالہ تجویز...
  2. فلک شیر

    ظاہری حلیہ، جدید تعلیمی ادارے، حل

    ترکی کے ایک عالم شیخ الاسلام عاطف ہوجا ہیں ، ترکی میں خلافت عثمانیہ کے سقوط کے بعد کے دنوں میں، 4 فروری 1926 ء کو انہیں انقلابیوں نے پھانسی دے دی، اس قصور پہ کہ اتاترک کے روایتی ترکی ٹوپی کے خاتمے اور ہیٹ پہننے کے قانون اور دیگر خلاف اسلام پالیسیوں کی انہوں نے مخالفت کی تھی اور اسلامی لباس کے...
  3. فلک شیر

    اسلامی ممالک میں دیگر مذاہب کی تبلیغ

    السلام علیکم یہ سوال بسلسلہ افتاء اس لیے پوسٹ نہیں کیا، کہ اس کے تقاضے مختلف ہیں. پہلے تو فقہی مسالک بشمول اہل حدیث،کوئی بھائی یہ بتائیں کہ اسلامی ریاست میں دیگر مذاہب کی تبلیغ کی اجازت ہے یا نہیں.... ہے تو کن شرائط پر دوسرا یہ کہ اب جب کہ اسلامی ریاست اس سپرٹ سے کہیں موجود نہیں، تو موجود...
  4. فلک شیر

    قسطوں پر فروخت اور شیخ ابن باز رحمہ اللہ کا فتوی

    السلام علیکم! کافی عرصہ سے قسطوں پہ اشیاء کی خرید و فروخت سے متعلق مجھے اشکالات تھے۔ جن علماء سے پوچھا، انہوں نے عدم جواز ہی بتایا۔ بعد میں ایک عالم دین نے بتایا ، کہ تین طرح کی رائے اہل علم کے ہاں پائی جاتی ہے ۔ 1)قطعی حرام اور ناجائز ہے ۔ 2)جائز ہے، کوئی حرج نہیں ۔ 3)جائز ہے، کیونکہ ادھار کی...
  5. فلک شیر

    بدلتی ہوئی دنیا میں مسجد کا کردار ــــــــــــــــــچند معروضات

    بدلتی ہوئی دنیا میں مسجد کا کردار ــــــــــــــــــچند معروضات (قسط اول) مسجد قرون اولیٰ میں : طلوع اسلام کے بعد مسلمانوں کے قدم جس جس زمین پہ بھی پڑے، وہاں انہوں نے سب سے پہلے جو عمارت کھڑی کی ، وہ ان کی سجدہ گاہ تھی۔ مسلم اورسجدہ میں جو تعلق ہے ، اس سے کوئی ذی شعور غافل و جاہل نہیں ہے۔...
  6. فلک شیر

    اپنے بلاگ کی تازہ پوسٹ یہاں پیش کریں (تعارف +ربط)

    السلام علیکم! ہم میں سے کچھ لوگ اپنے بلاگ رکھتے اور لکھتے ہیں۔ اس دھاگے میں آپ اپنے بلاگ کی تازہ ترین پوسٹ کا ربط اور مختصر تعارف پیش کر سکتے ہیں ۔ فلک شیر
  7. فلک شیر

    قومی ریاست شعوب و قبائل کی جدید شکل؟

    قرآن مجید میں ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ـــــــــــيَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِل لتعارفوـــ ــــــاے لوگو ! بے شک ہم نے تمہیں اایک مرد عورت سے خلق کیا، اور تمہیں شعوب و قبائل میں بانٹا ، کہ ایک دوسرے کو پہچان لو ــــ اب کیا ہم...
  8. فلک شیر

    روایتی خاندانی نظام اور نبوی خاندانی نظام

    کسی دوست کے علم میں پی ایچ ڈی سطح کا کوئی مقالہ یا محقق کتاب ہے..... جس میں برصغیر پاک و ہند کے روایتی خاندانی نظام، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وقت کے خاندانی نظام.... اور اس میں لائی گئی نبوی اصلاحات کے بعد کے نظام کا تقابل کیا گیا ہو؟؟
  9. فلک شیر

    قصہ ایک استاد شاگرد کا

    (قسط اول) کوئی دس ایک برس ہوتے ہیں ۔ شیخوپورہ میں میرے ایک محترم بزرگ سکول چلاتے تھے۔ میں تازہ تازہ ایف ایس سی کے امتحانات سے فارغ ہوا تھااور ویہلا مصروف تھا۔ ایک دن انہوں نے مجھے سکول حاضر ہونے کا حکم دیا، جو میں نے آنکھیں بند کر کے قبول فرما لیا۔ چند ایک کلاسز انہوں نے میرے ذمہ لگا دیں، جن...
  10. فلک شیر

    تصوف سے متعلق کچھ استفسارات

    بسم اللہ الرحمان الرحیم السلام علیکم! بندہ ایک عام مسلمان ہے، مدت العمر سے کچھ سوالات ذہن و قلب کو گھیرے رکھتے ہیں ،مختلف متون و شروح ان اشکالات کو رفع کرنے کے لیے پڑھنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔لیکن سچ جانیے، تو اطمینان قلبی نصیب نہیں ہو سکا۔ اس عدم اطمینان کی ایک وجہ تو مجھے معلوم ہے، وہ ہے...
  11. فلک شیر

    اہل سنت کون؟

    یہ مضمون محترم، حامد کمال الدین صاحب کے اسی ماہ کے مجلہ ایقاظ میں مندرج ہے ۔ اہل علم سے اس ضمن میں رائے درکار ہے۔ احناف اور اہلحدیث ایک جماعت تھے جیساکہ ہمیں معلوم ہے، انگریز کے برصغیر میں قدم دھرنے سے پہلے، ’اھل الجماعۃ‘ اپنے اکابر علماء کی سرکردگی میں یوں تھے کہ: احناف اور اہلحدیث ایک جماعت...
  12. فلک شیر

    ایک مثالی سکول

    السلام علیکم! ایک سوال ان لوگوں کے سامنے رکھ رہا ہوں، جو یہ چاہتے ہیں یا سوچتے ہیں کہ ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہونا چاہیے، جس میں دینی اور دنیاوی تعلیم اور اسلامی آداب و تہذیب کی تربیت کا مثالی نظام موجود ہو، وہ لوگ جو اپنے بچوں کی سکولنگ کے حوالہ سے مختلف تلخ یا شیریں تجربات رکھتے ہیں، ان سے...
  13. فلک شیر

    شکایت تصویر میں تبدیلی

    السلام علیکم! دو ایک روز قبل میں نے اپنے پروفائل پکچر کے طور پہ اپنی اصل تصویر لگائی تھی۔ آج ایک دھاگے میں محترم @کنعان صاحب نے مجھے اس طرف توجہ دلائی اور کہا کہ مجھے تصویر نہ لگانی چاہیے اور ارکان سے تعاون کرنا چاہیے۔ اس سلسلہ میں ان سے مراسلت آگے نہ بڑھی تھی، کہ میں نے کمپیوٹر بند کر دیا۔ابھی...
  14. فلک شیر

    ایک پرانی غزل

    منتظر رہے گاچنار اپنا ، باڑ کے اُس پار کہ دفن ہے اک یار اپنا ، باڑ کے اُس پار چپ جس کی محافظ ہے سدا سے ہے وہ قصرِ ندا، باڑ کے اُس پار رقصاں ہیں تری صحبت میں بھی انوار بہت پر وہ جوجلتا ہے دیا سا، باڑ کے اُس پار رفتگاں سے پوچھ کے، کوئی تو بتائے بہت مزے کا ہے تماشا؟ باڑ کے اُس پار خواب میں...
  15. فلک شیر

    قصہ ہشت درویشَ.......................از فلک شیر

    آٹھویں درویش نے پہلے درویش سے کہا........اتنی طول طویل خرافات سُن کر سر میں درد سا ہونے لگا ہے...... پہلے مجھے اونٹ مارکہ بیڑی پلا ،کہ حواس قائم ہوں.......تاکہ پھر اپنی دلدوز داستاں سنا کر تیرے بھی سر میں درد لگا سکوں......پہلے درویش نے دوسرے درویش کی جیب سے بیڑی نکال کے پیش کی.....دو کش لگانے...
  16. فلک شیر

    حوازادی..........از فلک شیر

    سرما کی یخ پھینکتی ہوا اور گرما کی قہر برساتی لُو روزِ ازل شاید اِن دونوں کا انتساب لڑکیوں کے نام کیا گیا تھا جنہیں دونوں میں سے ایک کی زندگی بھر مہمانی کرنا ہوتی ہے (فلک شیر)
Top