• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آپ کیا کہتے ہیں اس تصویر کے بارے میں !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
سعودی عرب کے شہر ابھاء میں مسجد میں خودکش حملہ آور نے جہاد کے نام پر اسلام اور مسلمانوں کا کیا حشر کیا یہ تصویر منہ بولتی ثبوت ہے، دیکھیں کس طرح اللہ کے گھر میں قرآن کے اوراق مسلمانوں کے خون سے رنگین ہوگئے ہیں اور داعش والے خوشیاں منار ہے ہیں، اگر واقعی میں انہوں نے یہ نہیں کیا تو پھر تردیدی بیان کیوں جاری نہیں کرتے اور اس کی مذمت کیوں نہیں کرتے۔ اسلام ، جہاد اور خلافت ان سے بری ہیں !

Untitled-1.png

لنک
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اصلی صورتحال تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ بہتر جانتا ہے، لیکن ظاہرا طرفین کا موقف سننے اور دیکھنے سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ سعودی حکومت نے اِس دھماکے کو مسجد کے ساتھ منسلک کیا ہے، جبکہ اِس کے برعکس دولۃ الاسلامیہ کا موقف یہ ہے کہ یہ دھماکہ اگرچہ اُنہوں نے ہی کیا ہے لیکن اُنہوں نے مسجد میں نہیں کیا بلکہ سعودی فوجیوں کے ٹریننگ کیمپ میں کیا اور اُن کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے یہ دھماکہ مسجد میں ظاہر کر کے عوام میں ہمارے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے، اور جس مسجد کی تصاویر سعودی حکومت نے دی ہیں وہ 2004 میں فلوجہ کے اندر امریکی بمباری سے شہید ہونے والی مسجد کی تصاویر ہیں یا پاکستان میں کسی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی تصاویر ہیں (واللہ اعلم)
نوٹ: یہ معلومات دولۃ الاسلامیہ کی ترجمان اُردو ویب سائٹ سے لئے گئے ہیں۔دوسری جانب کا موقف جاننے کے لئے یہ لنک ملاحظہ کریں۔

تو یہ ہے طرفین کا موقف، لہذا آخر میں ہمارا موقف یہ ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہم سب مسلمانوں جن میں توحید کے حوالے سے نظریاتی وحدتیں ہیں، آپس میں اتحاد نصیب فرمائے اور مل کر اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف اپنی قوت استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اور آپس میں اختلاف کو ہوا دے کر دشمن کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے سے بچائے آمین
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
شیخ @اسحاق سلفی بھائی جہاں پر توحید کا پرچم لہراتا ہو وہاں پر قبر پرستی کا نام و نشان نہ ہو کیا ایسی حکومت کو گرانا اسلام میں جائز ہیں یا پھر ایسے ملک میں فتنہ پھیلانا جائز ہیں -

شیخ ان کی ویب سائڈ میں یہ کہا گیا ہے کہ حملہ سیکورٹی فورس پر تھا کیا اسلام میں اس طرح کے حملے جائز ہیں ؟؟؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
شیخ @اسحاق سلفی بھائی جہاں پر توحید کا پرچم لہراتا ہو وہاں پر قبر پرستی کا نام و نشان نہ ہو کیا ایسی حکومت کو گرانا اسلام میں جائز ہیں یا پھر ایسے ملک میں فتنہ پھیلانا جائز ہیں -

شیخ ان کی ویب سائڈ میں یہ کہا گیا ہے کہ حملہ سیکورٹی فورس پر تھا کیا اسلام میں اس طرح کے حملے جائز ہیں ؟؟؟
عامر بھائی! صورتحال کا مکمل پہلو سامنے رکھتے ہوئے اسحاق سلفی بھائی سے علمی رہنمائی حاصل کریں، آپ نے ایک نقطہ بیان کیا ہے جس سے اسحاق سلفی بھائی مکمل رہنمائی نہیں کر پائیں گے بلکہ ایک نقطہ پر علمی جواب دے سکیں گے، اصل صورتحال یہ ہے کہ دولۃ الاسلامیہ نے یہ حملہ جیسا کہ اُن کی ویب سائٹ پر موجود مضمون جس کا میں نے لنک دیا ہے میں یہ لکھا ہے کہ "سعودیہ نے ایران اور امریکہ کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں موجود مسلمانوں پر بمباری کرنے کے اتحاد میں حصہ لیا ہے" اور واقعتا یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ عراق اور شام میں جو صلیبی طیارے بمباری کر رہے ہیں اُن طیاروں میں سعودیہ، بحرین، قطر، دبئی، اُردن کے طیارے بھی حصہ لیتے ہیں، اور عام عوام کا مرنا تو خود مغربی میڈیا بھی تسلیم کر رہا ہے، جیسا کہ ایک میڈیا غالبا "العربیہ ڈاٹ نیٹ" نے یہ خبر شائع کی جس میں اُنہوں نے عراق اور شام میں دولۃ الاسلامیہ کے مقابلے میں کوئی کامیابی نہ مل سکنے کا اظہار اور طیاروں کی شدید بمباری میں عوام کے مارے جانے کی بات بھی کی ہے۔

تو عامر بھائی! تصویر کا ہر رخ اسحاق سلفی بھائی کے سامنے رکھ کر علمی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کریں، میں اور آپ اسحاق سلفی بھائی سے یہ پوچھتے ہیں کہ اسلامی حکومت کو گرانا جس میں اسلامی حدود جزوی طور پر ہوں اور مکمل اسلامی نظام نہ ہو، اور اُس اسلامی حکومت کا صلیبیوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو قتل کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
@اسحاق سلفی بھائی
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
"سعودیہ نے ایران اور امریکہ کے ساتھ مل کر شام اور عراق میں موجود مسلمانوں پر بمباری کرنے کے اتحاد میں حصہ لیا ہے"

السلام علیکم :

ارسلان بھائی کیا یہ سچ ہے ؟؟؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم :

ارسلان بھائی کیا یہ سچ ہے ؟؟؟
وعلیکم السلام
عامر بھائی! آپ نے غور نہیں کیا، میں نے لکھا ہے کہ الدولۃ الاسلامیہ کی طرف سے سعودی فورس پر حملے کی جو توجیہ پیش کی گئی ہے وہ یہی ہے جیسا کہ اُن کے اپنے الفاظوں میں ایران کا ذکر ہے، ملاحظہ فرمائیں:
سعودیہ جو امریکہ وایران کے ساتھ مل کر دولتِ اسلامیہ کیخلاف شام وعراق پر گزشتہ ایک سال سے بمباری کرکے مسلمانوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہے۔
پس میں نے اُن کی خبر کو ہی کوڈ کیا ہے، ایران کے ساتھ سعودیہ عرب کے تعلقات ناگوار ہیں اور دشمنی پر مبنی ہیں جو حوثی بغاوت کی صورت میں مزید نکھر کر سامنے آ گئے ہیں، لیکن الدولۃ الاسلامیہ پر حملے کرنے میں سعودیہ اور ایران کا باہم اتفاق کی طرف اینکر پرسن شاہد مسعود نے بھی اشارہ کیا ہے، نیز حقائق بھی ظاہر ہیں کہ الدولۃ الاسلامیہ کے خلاف ایرانی فورسز کی کاروائیاں اور جنگ میں شراکت نیز سعودی طیاروں کی بمباری اِس صلیبی اتحاد میں ایک ہی پلیٹ فورم پر دونوں حریفوں کی موجودگی کا پتہ دیتی ہیں، لیکن بظاہر دونوں اپنے معاملات میں سخت دشمن ہیں، پس یہ تو ہوا خبر کے حوالے سے وضاحت، جس کا سچ یا جھوٹ ہونا تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو پتہ ہے، مجھے نہیں۔

لیکن میں اور آپ جس پوائنٹ پر اسحاق سلفی بھائی کی رہنمائی حاصل کرنا چاہیں گے اُس میں ایران کے ساتھ تعلق نہ بھی ہو، لیکن صلیبی اتحاد میں سعودیہ کی موجودگی واضح ہے، پس اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اور آپ چونکہ عامی ہیں لہذا اس سلسلے میں اسحاق سلفی بھائی سے شرعی رہنمائی حاصل کرنا چاہیں گے اس مسئلے پر کہ صلیبی کفار کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر طیاروں سے بمباری کر کے اُن کا قتل عام کرنے کی شریعت میں کیا حیثیت ہے، نیز اُن مسلمانوں پر کیا حکم لاگو ہو گا؟
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کوئی ثبوت؟؟
السلام علیکم
فیض بھائی! آپ نے بھی غور نہیں کیا، اس جملےکی وضاحت میں نے عامر بھائی کو اِن الفاظوں میں کی ہے:
عامر بھائی! آپ نے غور نہیں کیا، میں نے لکھا ہے کہ الدولۃ الاسلامیہ کی طرف سے سعودی فورس پر حملے کی جو توجیہ پیش کی گئی ہے وہ یہی ہے جیسا کہ اُن کے اپنے الفاظوں میں ایران کا ذکر ہے، ملاحظہ فرمائیں:
سعودیہ جو امریکہ وایران کے ساتھ مل کر دولتِ اسلامیہ کیخلاف شام وعراق پر گزشتہ ایک سال سے بمباری کرکے مسلمانوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہے۔
پس میں نے اُن کی خبر کو ہی کوڈ کیا ہے، ایران کے ساتھ سعودیہ عرب کے تعلقات ناگوار ہیں اور دشمنی پر مبنی ہیں جو حوثی بغاوت کی صورت میں مزید نکھر کر سامنے آ گئے ہیں، لیکن الدولۃ الاسلامیہ پر حملے کرنے میں سعودیہ اور ایران کا باہم اتفاق کی طرف اینکر پرسن شاہد مسعود نے بھی اشارہ کیا ہے، نیز حقائق بھی ظاہر ہیں کہ الدولۃ الاسلامیہ کے خلاف ایرانی فورسز کی کاروائیاں اور جنگ میں شراکت نیز سعودی طیاروں کی بمباری اِس صلیبی اتحاد میں ایک ہی پلیٹ فورم پر دونوں حریفوں کی موجودگی کا پتہ دیتی ہیں، لیکن بظاہر دونوں اپنے معاملات میں سخت دشمن ہیں، پس یہ تو ہوا خبر کے حوالے سے وضاحت، جس کا سچ یا جھوٹ ہونا تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو پتہ ہے، مجھے نہیں۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
وعلیکم السلام
عامر بھائی! آپ نے غور نہیں کیا، میں نے لکھا ہے کہ الدولۃ الاسلامیہ کی طرف سے سعودی فورس پر حملے کی جو توجیہ پیش کی گئی ہے وہ یہی ہے جیسا کہ اُن کے اپنے الفاظوں میں ایران کا ذکر ہے، ملاحظہ فرمائیں:

پس میں نے اُن کی خبر کو ہی کوڈ کیا ہے، ایران کے ساتھ سعودیہ عرب کے تعلقات ناگوار ہیں اور دشمنی پر مبنی ہیں جو حوثی بغاوت کی صورت میں مزید نکھر کر سامنے آ گئے ہیں، لیکن الدولۃ الاسلامیہ پر حملے کرنے میں سعودیہ اور ایران کا باہم اتفاق کی طرف اینکر پرسن شاہد مسعود نے بھی اشارہ کیا ہے، نیز حقائق بھی ظاہر ہیں کہ الدولۃ الاسلامیہ کے خلاف ایرانی فورسز کی کاروائیاں اور جنگ میں شراکت نیز سعودی طیاروں کی بمباری اِس صلیبی اتحاد میں ایک ہی پلیٹ فورم پر دونوں حریفوں کی موجودگی کا پتہ دیتی ہیں، لیکن بظاہر دونوں اپنے معاملات میں سخت دشمن ہیں، پس یہ تو ہوا خبر کے حوالے سے وضاحت، جس کا سچ یا جھوٹ ہونا تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کو پتہ ہے، مجھے نہیں۔

لیکن میں اور آپ جس پوائنٹ پر اسحاق سلفی بھائی کی رہنمائی حاصل کرنا چاہیں گے اُس میں ایران کے ساتھ تعلق نہ بھی ہو، لیکن صلیبی اتحاد میں سعودیہ کی موجودگی واضح ہے، پس اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اور آپ چونکہ عامی ہیں لہذا اس سلسلے میں اسحاق سلفی بھائی سے شرعی رہنمائی حاصل کرنا چاہیں گے اس مسئلے پر کہ صلیبی کفار کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر طیاروں سے بمباری کر کے اُن کا قتل عام کرنے کی شریعت میں کیا حیثیت ہے، نیز اُن مسلمانوں پر کیا حکم لاگو ہو گا؟
یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے اور پروپیگنڈا ہے جو پھیلایا جا رہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف سعودی عرب اور ایران ایک ہو گئے ہیں یا ایک ہیں بہت جلد یہ حقیقت سامنے اآجائے گی کی دولت اسلامیہ کی تشکیل میں کون کون سے عناصر شامل تھے اور ایران کا اس میں کیا عمل دخل تھا اور ہے۔
رہی بات دوسری کہ عملا صلیبی اتحادی ہونا سعودی عرب کے حوالے سے کچھ محل نظر ہے
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے اور پروپیگنڈا ہے جو پھیلایا جا رہا ہے کہ دولت اسلامیہ کے خلاف سعودی عرب اور ایران ایک ہو گئے ہیں یا ایک ہیں
ہو سکتا ہے بھائی کہ یہ پروپیگنڈہ ہو، کیونکہ دورِ حاضر میں کچھ بعید نہیں، کئی طرح کی خبریں پھیل سکتی ہیں، اس لئے میں نے وثوق سے اپنی طرف سے یہ بات نہیں کہی، بلکہ جو کچھ فریق دوم کی طرف سے توجیہ کے طور پر پیش کیا گیا تھا وہ نقل کر دیا ہے، تاکہ تصویر کا دوسرا رُخ ہمارے سامنے رہے، باقی میں اللہ کی پناہ مانگتا ہوں سعودیہ عرب یا الدولۃ الاسلامیہ یا کسی بھی مسلمان پر اپنی طرف سے جھوٹی بات بنا کر پیش کرنے کی قبیح عادت سے۔

ہاں دوسری بات جو حقائق کے قریب ہے وہ درست ہے کہ الدولۃ الاسلامیہ کے خلاف سعودیہ عرب اور ایران دونوں کی دشمنی ہے یعنی الدولۃ الاسلامیہ پر حملہ کرنے اور اُن کی قتل و غارت گری میں سعودیہ عرب اور ایران بھی دیگر دشمنوں کی طرح متفق ہیں۔ یعنی یہ سوچ متفق ہے، آپس میں شاید ملے ہوں یا نہ ملے ہوں۔
رہی بات دوسری کہ عملا صلیبی اتحادی ہونا سعودی عرب کے حوالے سے کچھ محل نظر ہے
بھائی یہ بات کنفرم ہے، ہر قسم کا میڈیا، چاہے وہ مغربی ہو، عربی ہو، الدولہ کا ہو، اس بات کو واضح کر رہا ہے کہ الدولہ کے خلاف خلیج و عرب کے طیارے بمباری میں ملوث ہیں اور اردن کا پائلٹ معاذ الکساسبہ نے تفتیش کے دوران ان تمام طیاروں کی تفصیلات بھی بتائی تھیں، جیسا کہ الدولہ کی ویڈیو "شفاء الصدور" میں ہے، جو کہ اب انٹرنیٹ پر عام ہے اور خود مغربی و امریکی میڈیا کئی مرتبہ دکھا چکا ہے، نیز کچھ دن پہلے شاید "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کی ویب سائٹ یا "ڈیلی پاکستان" کی ویب سائٹ پر سعودی حکمران سلیمان بن عبدالعزیز صاحب کے حوالے سے یہ خبر پوسٹ ہوئی تھی کہ اُنہوں نے ترکی کا الدولۃ الاسلامیہ پر فضائی بمباری کی صورت میں حملہ کرنے کے عمل کو سراہا ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ اس اتحاد میں سعودیہ بھی ہے، پس اسی بات کو ہم مدنظر رکھتے ہوئے شرعی رہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں، فیض بھائی آپ بھی ماشاءاللہ عالم دین ہیں، آپ نے بھی اس موضوع پر ریسرچ کی ہو گی آپ ہمارے ساتھ علمی مسئلہ شئیر کیجئے۔ جزاک اللہ خیرا
 
Top