- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,748
- ری ایکشن اسکور
- 26,379
- پوائنٹ
- 995
بسم الله الرحمن الرحيم
ارسال الیدین بعد الرکوع
مجتہد العصر حافظ عبداللہ محدث روپڑی ؒ
حافظ و محدث عبداللہ روپڑی رحمہ اللہ کمیر پور امر تسر میں 1304ہجری کو پیدا ہوئے۔ 1964عیسوی لاہور میں وفات پائی۔
حافظ عبداللہ غازی پوری اور امام سید عبدالجبار غزنوی سے کسب فیض کیا۔ بڑے صاحب فہم و بصیرت اور زیرک عالم دین تھے۔ ان کے فضل و کمال علمی کا بڑے بڑے اھل علم نے شباب میں اعتراف کیا تھا۔ نہایت مصلح و متقی عالم باعمل تھے۔ زندگی بھر صوم وصلاة پر کار بند رہے۔
تصنیفات:ان کے تلامذہ میں سید بدیع الدین شاہ راشدی ،شیخ عبدالرحمن افریقی بانی مدرسہ دارلحدیث مدینہ منورہ ،مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی، مولانا عبدالقادر عارف حصاری ، حافظ عبدالقادر روپڑی، حافظ محمد اسمعیل روپڑی، مولانا محمد صدیق سرگودھوی( رحمۃ اللہ علیہم ) ، حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ ، حافظ مقبول احمد اور مولانا عبدالسلام کیلانی جیسے فاضل علماء قابل ذکر ہیں۔
محدث روپڑی رحمہ اللہ نے مختلف موضوعات پر متعدد کتب اور رسالہ جات تصنیف کئے ہیں۔ جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔
زیر نظر رسالہ’’ ارسال الیدین بعد الرکوع‘‘ شیخ سے 1962یا 1960 عیسوی میں کئے گئے ایک سوال ( استفتاء) کا جواب ہے۔ جو کتابی شکل میں کبھی شائع ہوا تھا۔ رسالہ کا انداز انتہائی علمی ہے۔بیان بھی انتہائی دھیما و سہل ہے۔ محدث روپڑی رحمہ اللہ نے اپنے موضوع کو خوب نبھایا ہے۔ فجزاہ اللہ خیر الجزاءالکتاب المستطاب، ارشادالوریٰ فی التجمیع فی القریٰ، درایت تفسیری، رد بدعات، امامت مشرک، رسالہ وسیلہ بزرگان، مودودیت اور احادیث نبویہ، رفع الیدین ،ارسال الیدین بعد الرکوع، دعا بحرمت انبیاء،اسلام اور مرزائیت ،سماع موتی، شرکیہ دم جھاڑ، رؤیت ہلال، اہلحدیث کے امتیازی مسائل وغیرہ۔
ادارہ اشاعت قرآن و حدیث پاکستان (اور اب محدث فورم ) اعتدالی مؤقف کے حامل اس رسالہ کو مختصر حک و حذف کے بعد شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ ادارہ کے معاونین و منتظمین کی اس کاوش کو قبول و منظور فرما کر ذخیرہ آخرت بنائے۔ اور اس رسالہ کو عوام و خواص کے لئے رہنمائی کا باعث بنائے ۔آمین۔