• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اصول فقہ کا تجزیاتی مطالعہ

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
جمشید بھائی آپ کو اس بات پر کیا اعتراض ہے؟ اور کیوں اعتراض ہے؟ [/QUOTE
اصولی طورپر توپہلے آپ کو یہ بات ثابت کرنی چاہئے کہ آپ نے یہ بات کہاں سے اخذ کی۔ لے دے کر اصول کرخی کا حوالہ اس کیلئے چنداں مفیدنہیں ہے۔ عمومی طورپر آپ کی جماعت کے لوگ اس طرح کی باتوں میں اسی اصول کرخی کا حوالہ دیتے ہیں لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ اولاتواصول کرخی اصول فقہ کی کتاب نہیں ہے بلکہ قواعد فقہ کی کتاب ہے۔ اصول فقہ اورقواعد فقہ کی کتاب میں جوفرق ہے وہ ہرایک کومعلوم ہے
ثانیااگریہ احناف کا عمومی طرزعمل اورنظریہ ہوتاتوپھراس کاذکر صرف اصول کرخی میں کیوں ملتاہے اصول کرخی کےبعدبھی بہت ساری کتابیں احناف علماء وفقہاء نے اصول فقہ پر لکھی ہیں اس میں اس اصول کا تذکرہ کیوں نہیں ملتا۔
اس سوال کو میں نے اپنے مضمون میں بھی اٹھایاہے لیکن اس پر توجہ کرنے کے بجائے آپ نے فرمادیاکہ مضمون سے تشفی نہیں ہوئی۔
سوال بنیادی صرف اتناہی ہے کہ اگرہم مالکیہ ،حنابلہ ،شوا فع کے اصول فقہ کے تعلق سے گفتگو کریں اورکہیں کہ فلاں چیز احناف کے اصول کی بنیادی روح ہے تواس کے ثابت کرنے کی ذمہ داری ان کی کتابوں سے اوران کے علماء کے بیانات سے اورایسے بیانات سے جس کی عمومی تائید ملتی ہو ،ہماری ہوگی یاہم یہ پوچھیں گے کہ آپ کو اس کے ماننے پر کیااعتراض ہے۔
آپ بھی تھوڑی دیر کیلئے سنجیدگی سے غورکریں گے توغیرجانبداری سے یہی فیصلہ کریں گے کہ ثبوت کی ذمہ داری اسی کی بنتی ہے جس نے دعوی کیاہے۔ویسے تواس موضوع پر حدیث پاک بھی موجود ہے لیکن شایداسے یاددلاناہماری جرات بے جاسمجھی جائے۔
اس لئے ہم دوبارہ یہ عرض کررہے ہیں کہ جس نے یہ لکھاہے


احناف کے اصول کی روح یہ ہے کہ ائمہ احناف کی رائے کو ہر طرح دلائل کے ساتھ ثابت کیا جائے ۔

وہی اسی کوثابت بھی کرے۔
اس فورم پر کئی حضرات کودیکھاہے کہ احناف کے تعلق سے کچھ بھی الٹاسیدھافرمادیاجب اسی کی باضابطہ دلیل دریافت کی جاتی ہے توالٹادلیل مانگنے والے سے ہی سوال جواب شروع ہوجاتاہے۔ یہ طرزعمل غیرعلمی ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتاتاہے کہ لکھنے والے نے خودتحقیق کرکے لکھنے کے بجائے کسی دوسرے لکھنے والے کی تقلیدکی ہے اوربعینہ وہی حرکت کی ہے جس پر دوسروں کو ملامت کرتے تھے۔
والسلام
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
احناف کے اصول کی روح یہ ہے کہ ائمہ احناف کی رائے کو ہر طرح دلائل کے ساتھ ثابت کیا جائے ۔
مسئلہ یہی کی احناف لفظا اس کا اظہار نہیں کرتے لیکن عملا یہ بات بہت واضح ہے جس کا ثبوت کسی دلیل کا محتاج نہیں ۔
انور شاہ کشمیری جیسے مجتہد وقت بھی آخری وقت میں اس روش پر افسوس کا اظہار کرتے رہے جس کو ان سے کئی ایک لوگوں نے روایت کیا ہے ۔
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
مسئلہ یہی کی احناف لفظا اس کا اظہار نہیں کرتے لیکن عملا یہ بات بہت واضح ہے جس کا ثبوت کسی دلیل کا محتاج نہیں ۔
یہ کوئی دلیل نہیں ہوئی
کوئی صاحب کہنے لگیں کہ سرفراز فیضی صاحب ایسے ویسے ہیں اورجب اس کی دلیل مانگی جائے تو کہنے لگیں
یہ بات بہت واضح ہے جس کا ثبوت کسی دلیل کا محتاج نہیں ہے۔
توکیامحض اتنی سی بات مان لینے کیلئے کافی ہوگی کہ سرفرازفیضی صاحب ایسے ویسے ہیں۔اگرنہیں توپھرجوچیزمحض فرد واحد سرفراز فیضی صاحب کے حق میں کفایت نہیں کرتی وہ کروڑوں مسلمان جن کو احناف سے تعبیر کیاجاتاہے ان کے حق میں کیسے قبول کرلیاجائے۔ فیاللعجب
انور شاہ کشمیری جیسے مجتہد وقت بھی آخری وقت میں اس روش پر افسوس کا اظہار کرتے رہے جس کو ان سے کئی ایک لوگوں نے روایت کیا ہے ۔
آپ جیسے حضرات کا المیہ یہ ہے کہ کسی چیز کو سیاق وسباق کے بغیر سمجھتے ہیں ۔
آپ کہیں تومیں ایسے بہت سے اقوال پیش کرسکتاہوں جہاں آخر وقت میں محدثین کو اس پر افسوس ہو اکہ انہوں نے اتنی زیادہ حدیثیں کیوں بیان کیں۔ امام مالک کو افسوس ہواکہ انہوں نے اتنے اجتہادی مسائل کیوں بیان کئے کاش ہرمسئلہ کے بدلہ میں ایک کوڑاکھالیاجائے۔ اس کے علاوہ بہت کچھ اقوال پیش کئے جاسکتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ آخروقت انسان کے اوپر جن کیفیات کا غلبہ ہوتاہے۔اس کے پیش نظر وہ سوائے عبادات کے ہرکام کووقت کا ضیاع سمجھتاہے۔اسی عالم میں ایسے اقوال کہے جاتے ہیں لیکن آج تک مجھے نہیں معلوم کہ کسی نے ان اقوال کو دلیل راہ بنایاہو کہ فلاں کام جووہ زندگی بھرکرتے رہے وہی غلط ہے۔
علامہ انورشاہ صاحب کاکلام اس معنی میں تھاکہ قادیانیت کے خلاف کوشش اوردین کی تبلیغ زیادہ اہم کام تھی بہ نسبت اس کے کہ فقہ حنفی کو قرآن وحدیث سے مدلل کیاجائے۔ یہ مطلب نہیں تھاکہ یہ کام ہی غلط تھا اوراس میں لگنے والے ہی غلط ہیں۔والسلام
 

عمراھمد

مبتدی
شمولیت
جولائی 03، 2014
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
السلام علیکم
آپ کے جواب سے تشفی نہیں ہوئی بلکہ تشنگی اور بڑھ گئی
میرے خیال سے تعریف کے لئے امثلہ ،دلائل،قرائن ،اورماہرین کی آراء اور اقوال بھی ضروری ہوتے ہیں
جب کسی چیز کو سمجھانا ہی مقصود ہےتو اس کو مکمل طور سمجھانا چاہئے تاکہ ذہن میں خلجان ہی باقی نہ رہے
اور یہاں آپ کا یہ فرمان:

کیا اس میں امام صاحب سے مراد کوئی اور امام ہیں یا امام ابوحنیفہؒ ہی ہیں
اور پھر آپ نے بھی مثال میں امام شافعی ؒ کا قول نقل کیا ہےشوافع کا نہیں
ماشااللھ کیابات ھی ،ھنفی ساھب بارکم اللھ
 
Top