• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الله حافظ دوستوں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عامر بھائی! معذرت کرتا ہوں دوست میں آپ کو کیا تسلی دوں گا میں تو خود اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوں، محدث فورم پر ہشاش بشاش اور ایکٹیو نظر آنے والا ارسلان اندر سے کیا ہے، یہ میرا اللہ ہی جانتا ہے، میری حالت بھی کچھ آپ سے مختلف نہیں، اگر آپ آج بعد نماز ظہر میرے آنسو دیکھ لیتے تو شاید آپ کو اپنا غم بھول جاتا، دوست پریشانی اور بے چینی کی وجوہات الگ سہی پر واقعی ہماری زندگی میں ایسا کچھ ہوا ہے کہ سب کچھ بدل کر رہ گیا ہے، کچھ عرصے پہلے تک میری زندگی چین اور سکون سے گزر رہی تھی، الحمدللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر نجانے ایسا کیا ہوا کہ بے بسی بڑھتی گئی اور جیسے سکون و چین ختم ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے آمین
لیکن عامر بھائی! یہ بات بھی درست ہے کہ غم کو اپنے دوستوں سے شئیر کر دیں، ورنہ انسان اندر ہی اندر اپنے آپ کو کھا جاتا ہے، یہاں ہمارے مخلص دوست ہیں جو ہمیں تسلی دیتے ہیں۔ انس بھائی اور کلیم بھائی کی باتیں پڑھ کر دل کو تسلی ہوتی ہے۔ الحمدللہ
آپ جیسے بھائی کا یوں چلے جانا ہمیں اچھا نہیں لگے گا، اللہ تعالیٰ آپ کی اور میری پریشانیوں کو ختم فرمائے اور ہماری زندگی میں سکون عطا فرمائے آمین۔ اور ہماری جو پریشانی کی وجوہات ہیں اللہ تعالیٰ وہ دور فرمائے آمین
میں اس سے زیادہ اور کیا کہوں، مجھے خود سمجھ نہیں آ رہا۔ بس آپ اس طرح ہمیں چھوڑ کر نہ جائیں عامر بھائی۔

زیادہ سے زیادہ اللہ کا ذکر کرتے رہیں دل کو سکون ملتا رہے گا۔ان شاءاللہ

صبر کرتے ہیں عامر بھائی ہم، اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوں گے۔ ان شاءاللہ
 

aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
عامر بھائی پریشانیاں تو زندگی کو حصہ ہیں۔آپ کو جس دوست ،استاد ،رشتہ دار پر اعتماد ہے یا فورم کے کسی دوست پر تو آپ اس سے نکھ درد شئیر کریں ،کوئی نا کوئی حل نکلے گا انشا اللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
عامر بھائی،
آپ کی مثال تو میں ہمیشہ اپنے ساتھیوں کو دیا کرتا ہوں کہ یہ بندہ اکیلا انٹرنیٹ پر جتنا کام کرتا ہے، ہماری ٹیم کے سارے بندے مل کر بھی اتنا کام نہیں کر پاتے۔ اب بھی آپ ماشاءاللہ چھ ماہ کا کام بلاگ کے لئے کر کے جارہے ہیں۔ آپ جیسی توانائی، ہمت، جذبہ اور اخلاص تو ڈھونڈے سے نہیں ملتا۔ ہمارے لئے آپ انٹرنیٹ کی دنیا میں ایسی شخصیت ہیں، جنہیں دیکھ کر ہم حوصلہ پاتے ہیں اور اپنی کارکردگی کا آپ سے تقابل کرتے رہتے ہیں۔ آپ کو پہلے بھی کچھ پریشانیاں تھیں، معلوم نہیں یہ انہی پریشانیوں کا تسلسل ہے یا کوئی نئی تکلیف ہے۔ ہم سب آپ کے لئے دعا گو رہیں گے اور کسی بھی قسم کی عملی مدد جہاں تک ممکن ہو سکے، اس کے لئے بھی حاضر ہیں۔ اگر اوپن فورم پر مناسب نہیں، تو آپ پرائیویٹ میسج میں بتا دیجئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ کو صبر، حوصلہ، ہمت اور استقامت عطا فرمائیں اور آپ کی تمام پریشانیوں کو دور فرمائیں۔ آمین۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم، عامر بھائی کچھ تو بتائیں تا کہ ہماری پریشانی بھی کم ہو۔ دل سے دعا ہے کہ اللہ آپ کی ہر مشکل میں مدد فرمائے، اور آپ کے ہر دشمن کی سازش کو ناکام بنائے۔ آمین
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

عنوان دیکھ کر تو پریشان سا ہوہی گیا تھا لیکن عنوا ن تحت عبارت پڑھ کر اپنے آپ کو سنبھالنا بھی مشکل ہوگیا۔ بھائی ہم لوگوں سمیت کس نے آپ پر کونسی ایسی زیادتی کی ہے جو آپ ہمیں چھوڑ نے کے ساتھ خدمت دین سے بھی سبکدوشی کا ارادہ کر چکے ہیں؟ یا کرنے کا عزم رکھتے ہیں ؟ یا کچھ عرصہ کےلیے بےتعلق ہونا چاہتے ہیں ؟

محترم بھائی سب سے پہلے تو میں اپنی ٹیم سمیت رب کے حضور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام پریشانیوں کو دور فرمائے، اور ان پریشانیوں کا نعم البدل احسن سے احسن اور جلد سے جلد دے۔ اور ہر معاملے میں اللہ تعالیٰ آپ کا حامی وناصر ہو۔۔۔ آمین ثم آمین

عزیز بھائی: زندگی میں انسان پر کئی طرح کے ایام واوقات آتے ہیں۔کئی ایام ایسے ہوتے ہیں کہ آدمی ان میں فرحت محسوس کررہا ہوتا ہے، اور کئی ایام ایسے ہوتے ہیں کہ آدمی کا جینا محال ہوجاتا ہے۔ ان دونوں مرحلوں میں شریعت ہمیں کیا تعلیم دیتی ہے۔؟ وہ ہے خوشی میں شکر کا بجا لانا اور پریشانی ومصیبت میں صبر کا ہاتھ تھامنا۔ یہاں پر اپنے ذہن میں حضرت ایوب علیہ السلام کے واقعہ کو تازہ کریں کہ کتاب و سنت نے حضرت ایوب علیہ السلام کی جس خصوصیت سے ہمیں متعارف کرایا ہے۔ وہ آپ علیہ السلام کا صبر ہے۔ آپ کا ابتدائی زمانہ نہایت خوشحالی کا دور تھا۔ مال کی سب اقسام یعنی اولاد، بیویاں، جائیداد غرضیکہ سب کچھ وافر مقدار میں عطا ہوا تھا اور آپ کثرت اموال و اراضی میں مشہور تھے۔ اس دور میں آپ ہمیشہ اللہ کا شکر بجا لاتے رہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو دوسری طرح آزمانا چاہا اور آپ پر ابتلاء کا دور جو آیا کہ ہر چیز ہاتھ سے نکل گئی۔ اور اپنا یہ حال تھا کہ کسی طویل بیماری میں مبتلا ہوگئے اور ایسے بیمار ہوئے کہ ایک بیوی کے سوا سب نے ساتھ چھوڑ دیا۔ بلکہ لوگوں نے اپنی بستی سے باہر نکال دیا۔ اس ابتلاء کے طویل دور میں آپ علیہ السلام نے صبر واستقامت کا ایسا بے مثال مظاہرہ کیا جو ضرب المثل بن چکا ہے۔
اس واقعہ کی طرف توجہ مرکوز کرانے کا مقصد آپ بھی صبر واستقامت کا بے مثال مظاہرہ پیش کریں۔ کیونکہ ارحم الراحمین کی رحمت کی چادر ان کے آپ جیسے بندوں کےلیے طویل مدت تک نہیں کھینچی رہ سکتی۔

محترم بھائی ایمان والوں پر مصائب وپریشانیوں کا آنا ضرور اس میں رب کبریا کی طرف سے حکمتیں ہوتی ہیں۔پر ان حکمتوں کا ہماری ناقص سوچ ادراک نہیں کرسکتی ہوتی۔ اور ہم ظلم وزیادتی سمجھ کر بےشکری کا ارتکاب کررہے ہوتے ہیں۔

ہمیں معلوم ہے کہ آپ طویل مدت سے پریشانیوں کا شکار ہیں۔اور اس کے ساتھ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ آپ سچے مسلمان ہونے کے ساتھ مخلص، نیک سیرت، چھوٹے بڑوں کی عزت وقدر کرنے والے ، نیکیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے، ان اعمال کو بجا لانے کی کوشش کرنے والے جو رب تعالیٰ کی خوشنودی کا باعث ہوں، اور ایسے اعمال سے کنارہ کشی کرنے والے جن میں رب کریم کی ناراضگی ہو۔اور اپنی طاقت وسعت کے مطابق خلق خدا کی مدد کرنے والے۔جب ایک انسان میں ایسی صفات ہوں، تو کیسے رب تعالیٰ اس کو اکیلا چھوڑ سکتا ہے؟ اور کیسے ایسے انسان کو مصائب ومشکلات میں گھرے رہنے کےلیے رب تعالیٰ کی رحمت برداشت کرسکتی ہے؟ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا تھا !
اے محمد! صلی اللہ علیہ وسلم خدا کی قسم، اللہ تعالیٰ آپ کو کبھی بھی رسوا نہیں کرے گا، آپ تو صلہ رحمی کرتے ہیں، ناتوانوں کا بوجھ اپنے اوپر لیتے ہیں، محتاجوں کے لئے کماتے ہیں، مہمان کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور حق کی راہ میں مصیبتیں اٹھاتے ہیں۔۔
آپ سے تعلقات کی بناء پر ہم بھی کہتے ہیں عامر بھائی جان کہ آپ بھی ایسی صفات سے متصف ہیں اور آپ کا حال ایک دن ایسا ہوگا اور یقیناً اللہ تعالیٰ بہت جلد آپ کا ایسا ہاتھ تھامیں گے کہ جو لوگ آپ سے منہ پھیرے ہوئے ہیں، سب کے پھرے منہ آپ کی طرف ہونگے۔ ان شاءاللہ ۔

آپ کی سوچ کہ آپ ہمیں اپنی پریشانیوں سے آگاہ نہیں فرمانا چاہتے، کسی حد تک درست ہوسکتی ہے لیکن کلی طور درست نہیں کہا جاسکتا۔ محترم بھائی زندگی جڑے رہنے کا نام ہے، دنیا میں انسان اگر اکیلا زندگی گزارنا چاہے تو نہیں گزار سکتا۔ ہمیشہ مل جل کر اور ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاتے ہوئے زندگی گزاری جائے تو بہت سارے مسائل بآسانی حل ہوجایا کرتے ہیں۔
ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ اپنی پریشانیوں کی تفصیل ہمارےسامنے بیان کریں، لیکن بھائی ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ آپ سرے سے ہمیں اپنی پریشانیوں بارے بتائیں ہی ناں۔ مختصراً اگر بیان کردیں تو ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ اسی بدلے ایسے اسباب پیدا فرمادے کہ جن کی وجہ سے آپ کی پریشانیاں ختم ہو جائیں۔اور جس طویل فراق کا آپ نے سوچ لیا وہ حائل ہی نہ ہو۔

گزارش:
ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے تمام احباب سے گزارش کرتا ہوں کہ عامر بھائی کےلیے رب کے حضور خصوصی دعائیں کریں، کہ اللہ تعالیٰ عامر بھائی کاحامی وناصر ہو، اور عامر بھائی کےلیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ کیا ہوجائے گا محترم قارئین! کہ رات کے اندھیرے میں دو سجدے دے کر گڑ گڑاتے ہوئے رب تعالیٰ سے اپنے بھائی کےلیے دعا کرلیں گے تو ؟
عامر بھائی کلیم بھائی کی ان باتوں پر ضرور غور کریں۔میں کلیم بھائی کی ان باتوں سے 100 فیصد متفق ہوں۔
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332

"اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کرینگے دشمن کے ڈر سے، بھوک پیاس سے، مال وجان اور پھلوں کی کمی سے، اور ان پر صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دیجئے جنہیں کوئی مصیبت آتی ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم تر خود اللہ تعالی کی ملکیت ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، ان پر ان کے رب کی رحمتیں اور نوازشیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں،" البقرۃ 155-157
تو اللہ تعالی بندوں کو آزمائش میں مبتلا کرتا اور صبر کرنے والوں سے محبت کرتا اور انہیں جنت کی خوشخبری دے رہا ہے۔
اور ایسے ہی اللہ تعالی اپنے بندوں کو جہاد کے ساتھ بھی آزماتا ہے فرمان باری تعالی ہے:
"کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم جنت میں چلے جاؤ گے حالانکہ ابھی تک اللہ تعالی نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ تم میں سے جہاد کرنے والے کون ہیں اور صبر کرنے والے کون ہیں؟" آل عمرآن142
اور اسی طرح مال واولاد بھی فتنہ ہیں جس میں اللہ تعالی اپنے بندوں کو مبتلا کرتا ہے تاکہ یہ معلوم کرلے کہ کون شکر کرتا اور کون ناشکری کرتے ہوئے ان میں مشغول رہتا ہے فرمان ربانی ہے:
"اور تم اس بات کو جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولادیں ایک امتحان کی چیز ہیں اور اس بات کو بھی جان لو کہ اللہ تعالی کے ہاں بہت بڑا اجر ہے" الانفال/28
اللہ تعالی بعض اوقات مصائب اور بعض اوقات نعمتوں کے ساتھ آزمائش میں ڈالتا ہے تا کہ یہ پتہ چل سکے کہ کون شکر گزار اور کون ناشکرا اور کون اطاعت گزار اور کون نافرمان ہے تو پھر انہیں قیامت کے روز بدلہ دے گا –
فرمان ربانی ہے :
" ہم آزمائش کے لۓ ہر ایک کو برائی اور بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری طرف لوٹاۓ جاؤ گے " الانبیاء / 35
اور پھر یہ آزمائش بھی ایمان کے اعتبار سے ہوتی ہے تو لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی پھر اسے کم درجے کی پھر اس سے کم والے کی ۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
" مجھے اتنا تیز بخار ہوتا ہے جتنا کہ دو آدمیوں کو ہوتا ہے " صحیح بخاری حدیث نمبر 5648
اللہ تعالی اپنے کو کئ قسم کی آزمائش میں ڈالتا ہے ۔
بعض اوقات تو انہیں مصائب وآلام اور فتنے میں ڈال کر امتحان لیتا ہے تا کہ مومن اور کافر اور اطاعت گزار اور نافرمان اور شکر گزار اور ناشکرے کا پتہ چل سکے ۔
اور بعض اوقات جب اس کے بندے نافرمانی کرتے ہیں تو وہ اپنے بندوں کو مصائب میں مبتلا کر کے انہیں سکھاتا ہے تا کہ وہ اس نافرمانی سے باز آ جائیں ۔
جیسا کہ فرمان باری تعالی ہے :
" تمہیں جو کچھ بھی مصیبتیں آتی ہیں وہ تمہارے اپنے ہاتھوں کے کرتوت کا بدلہ ہے اور وہ تو سب باتوں سے تو درگزر فرما دیتا ہے " الشوری / 30
اللہ سبحانہ و تعالی کا فرمان ہے :
" اور ہم نے انہیں عذاب میں بھی پکڑا تاہم یہ لوگ نہ اپنے رب کے سامنے جھکے اور نہ ہی انہوں نے عاجزی اختیار کی " المومن / 76
اللہ تعالی اپنے بندوں پر بہت زیادہ رحیم ہے اور امت پر بار بار آزمائش لاتا ہے تا کہ وہ واپس لوٹ آۓ اور گناہوں سے توبہ کر کے اللہ تعالی کی حرام کردہ چیزوں کو ترک کر دے تا کہ اللہ تعالی انہیں بخش دے ۔
ارشاد باری تعالی ہے :
" اور کیا ان کو یہ دکھائی نہیں دیتا کہ یہ لوگ ہر سال ایک یا دو بار کسی نہ کسی آفت میں پھنسے رہتے ہیں پھر بھی نہ توبہ کرتے اور نہ ہی نصیحت قبول کرتے ہیں " التوبہ / 126
اور اللہ تعالی کی رحمت ہے کہ وہ گناہوں کی سزا دنیا میں ہی دیتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ لوگ تزکیہ نفس کر لیں اور موت سے پہلے پہلے اللہ کی طرف رجوع کر لیں –
" اور یقینا ہم انہیں قریب کے اور چھوٹے عذاب کے علاوہ چکھائیں گے تا کہ وہ لوٹ آئیں " سجدہ / 21
اور بعض اوقات اللہ تعالی اپنے بندوں کو مصائب میں اس لۓ مبتلا کرتا ہے کہ ان کے درجات بلند کرے اور ان کی برائیاں ختم کرے، جیسا کہ فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :
( کسی بھی مسلمان کو کوئی تکلیف اور بیماری غم اور پریشانی وافسوس حتی کہ اگر کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے تو اس کی بناء پر اللہ تعالی اس کے گناہ معاف کر دیتا ہے ) صحیح بخاری حدیث نمبر 5641 صحیح مسلم .
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
عامر اور ارسلان بھائی اللہ آپ دونوں کی پریشانیاں دور کرے۔آمین
اللہ کی رحمت سے ناامیدنہیں ہونا چاہیے۔اللہ سے رابطہ رکھیں ان شاء اللہ وہ نہ صر ف آپ کی پریشانیاں دور کرے گا بلکہ ایسی راحت اور سکون کی زندگی عطا کرے گا کہ آپ بے ساختہ پکار اٹھیں گے۔سبحان اللہ۔پلیز عامر بھائی اپنی پریشانی انتظامیہ سے ضرور پی ایم کے زریعے شیئر کریں ۔اللہ بہتر سبیل نکالے گا۔ان شاء اللہ ۔
اور ارسلان بھائی آپ بھی اپنی پریشانی مجھ سے ضرور شیئر کرو۔؟
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
اے اللہ ہمیں ہمارے دوست سے ملوادے اے اللہ تو ہمارے اس بھائی کی اور تمام مسلم بھائیوں کی دستگیری فرما، ظالموں کے ظلم سے محفوظ فرما اے اللہ اگر ان حالات میں تو اپنے نیک بندوں کی مدد نہیں فرمائے گا تو پھر کون فرمائے گا کون ہے تیرے سوا دستگیری اور مدد کرنے والا،اے اللہ جہاں کہیں بھی میرا یہ مظلوم بھائی ہو اس کو خیر وعافیت سے رکھ ، اے اللہ اس نیک بندے نے معلوم نہیں کتنے قرآن پاک مختلف زبانوں میں اور تیرے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری باتوں کو (کتابوں کو ) تمام امت مسلمہ کی فلاح دارین کے لیے انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کیا ہے ہم نکموں سے تو ایک سطر لکھنا بھی بھاری ہوتی ہے،یا اللہ اس میں اس نیک بندے نے کتنی محنت کی ہوگی اور اے اللہ کس جذبہ ایمانی سے کی ہوگی اے اللہ تو اس کی بھر مدد فرما اے اللہ تیرے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو ایسے مخلص بندوں کی ضرورت ہے اے اس نیک بندے کی ہم گنہگاروں کو ضرورت ہے اس بندے کو ہمارے درمیان واپس بھیج دے ،اے اللہ یہ اتنے سارے بندے اس کو نیک کہہ رہے ہیں اے ان سب کی شہادت اور گواہی کی لاج رکھتے ہوئے اس بندے کی مدد فرما اٰمین یا رب العالمین
 
Top