• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا غسل اور ڈاکٹر شبیرکی غلط فہمی

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
محترم تمام تر احادیث بھی غلط نہیں، ہمیں احادیث سے عبادت کے طریقے معلوم ہوتے ہیں اور صلاۃ مؤقتہ کی ادائیگی کا طریقہ کار ملتا ہے، لیکن جہاں قرآن کریم کی آیت کسی مسئلے کی وضاحت کررہی تو وہاں کسی وضعی حدیث کو لیکر من مانی تحریفات کرنے سے کیا حاصل ہوتا ہے؟ نکاح و طلاق کے مسئلے پر قرآن کریم کی آیات میں واصح دلائل موجود ہیں۔پھر اس پر محض من مانی احادیث کی وجہ سے اعتراض کیوں؟
حدیث کی من مانی تحریفات سے آپ کی کیا مراد ہے؟؟؟۔۔۔ ذرا اپنے مؤقف کو واضح طور پر بیان کریں۔۔۔
رہی بات اس حدیث پر اعتراض کی تو دیکھیں انسان کا جاہل ہونا یہ ثابت کرنے کے لئے زیادہ کچھ نہیں اس کی عقلی سمت اس کی جہالت کا تعین کردیتی ہے۔۔۔
یہ اعتراض اُس وقت کے لوگوں کو کیوں درپیش نہیں آیا۔۔۔
جو اس جیسے منکر سے زیادہ علم رکھتے تھے؟؟؟۔۔۔
یہ فضول کی ٹامک ٹوئیاں مارنے سے اعتراض درست نہیں بلکہ جہالت کا خطاب اس پر جید جاہل کا تعنہ ہی مارا جائے گا۔۔۔
لہٰذا پرانی کہاوت ہے شیخ اپنی اپنی دیکھ۔۔۔
دوسری بات جو آپ نے کی وہ تمام تر احادیث کو غلط نہیں کہتے... تو اس کی وجہ بھی سُن لیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کے منکر حدیث کہہ کر اُن کی ذات کا نشانہ بنایا جائے...
عبداللہ بن عبئی بھی ایس ہی نقب لگا کر وارداتیں کرتا تھا...
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ڈاکٹر شبیر نے آپکی ہی کتابوں سے اس زہریلے مواد کو اٹھایا ہے،اگر آپ اس جیسی احادیث کو خیر آباد کہہ دیتے تو اس طرح کے فتنے امت میں پیدا ہی نہ ہوتے۔
محترم، اگر فقط اعتراضات ہی کی بنیاد پر احادیث کو خیرباد کہنا شروع کر دیا جائے تو قرآن بھی ہمارے پاس نہیں بچے گا۔ کیا مستشرقین نے قرآن پر اعتراضات نہیں کئے؟ ان کا جواب دیا جاتا ہے یا آیات کا انکار کر دیا جاتا ہے؟

ہم خود صحیح و ضعیف احادیث میں تمیز کے سب سے بڑے اور متشدد داعی ہیں، الحمدللہ۔ لیکن اس کا یہ مطلب لینا غلط ہے کہ جو حدیث میری عقل کے مطابق نہ ہو اس پر بھی ضعیف کا حکم لگا کر رد کر دیا جائے۔ اس حدیث پر جو ڈاکٹر شبیر صاحب نے اعتراضات کئے تھے، ان کے جوابات اسی دھاگے میں پیش کر دئے گئے ہیں۔ اگر آپ کو ان جوابات پر اعتراض ہو تو ایک ایک کر کے پیش کیجئے۔ جذباتی گفتگو کی علمی میدان میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور نا جذبات کی بنیاد پر رد و قبول کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ سادہ اور عام فہم احادیث میں اپنے فحاشی زدہ ذہن سے ذو معنی مطالب نکال کر اعتراض کرنے والوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے، کہ ایسے ہی اعتراضات قرآن پر بھی ہوئے ہیں۔ لیکن وہ اس جنس زدہ ذہن کی اپنی گندگی ہوتی ہے نا کہ آیت یا حدیث کا مفہوم۔
 
Top