• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کا غسل اور ڈاکٹر شبیرکی غلط فہمی

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
Nadeem sahab. Ager aap pass word bund ker den gey tu discussion nahee ho sakey gee. Aap orr Alvee sahab mera text parhen orr us k jawab den. Furthermore ab jo sawalat men ker raha hoon un ka bhee jawab den. 1. Pehley aap ye batain k Allah ne Rasool, Muhammad pbuh ko banaya ha ya Hazrat Aisha ko???? 2. Naoozobillah, Allah k Rasool ney kam poora nahee keea orr hadeeth jama ker k un kee tasdeeq nahee kee orr ummat ko bhatkney k leey chor deea???? Asteghfirullah, esa hergiz hergiz nahee hooa. 3.Naoozobillah Rasool pbuh se zeeada wider vision Bukharee sahab orr deeher 5 Iraneeon persian ka tha jinho ne wo kam keea jo Rasool ne nahee keea??? ye hergiz hergiz nahee hooa orr us sey ziada nonsense baat orr Rasool kee gustkhee orr kia hosaktee ha jo aap log ker rahey hen. 4.Bukharee sahab bokhara mey jo us waqt Iran ka part tha, taleem hasil kertey rahey. Hadeeth kee koi kitab tu us waqt Bukharee sahab k pas nahee thee, maloom nahee wo salah kesey qaim kertey they, wozoo ghusle janabat roza zakat etc etc ye sarey aamaal kis terha kertey they????? 5. Aap ye dekhen k Alvee sahab orr deeger sahab ko tu salah qaim kerna aatee ha hadeeth kee kitabon se orr Imam unnas Ibrahim pbuh orr deeger tamaam prophets kis terha salah qaim kertey theey???? Bukharee shareef tu un k pas nahee thee. 6.Allah kee ayat ha k Muqaam e Ibrahim se salah paker lo. 2:125 7. Allah k nazdeek Deen yanee feslaa Islam yanee salamtee hasil kerna ha. Orr Allah ne hamara religion mazhab Millat e Ibrahim banaya ha.3:19 and 22:78 8. Allah ka hukm ha jo us ney Rasool Hazrat Muhammad pbuh k zeryee deea ha.......... KEH DEY ALLAH NEY SAACH FERMAYA HA. PAS YAKSOO HO KER MILLAT E IBRAHIM KA ITTEBA KARO ORR WO MUSHRIHOON MEY SE NAHEE THA. Ab Alvee sahab Ibrahim pbuh kee hadeeth laaeen takey un kee itteba ho sakey, aap ayat ko hergiz gergiz tabdeel nahee ker saktey. Muhammad pbuh k barey mey to 6 persian ne baten bana lee han. Ibrahim pbuh kee hadeeth kahan se laen gey. Ibrahim pbuh ko Allah ney Religion ka father baap dada yanee abaa kaha ha.

Meree ek ek baat ka jawab den orr masoom logon ko gumrah kerna chor den Allah se toba karen orr us k saath koi cheez shareek na karen
محترم جناب مسلم صاحب !
آپ کے سوالات ہی آپ کے مبلغ علم کی حقیقت کے لیے کافی اشارہ ہیں۔
بہرحال ہم مسلمانوں نے اور خصوصاً اہل حدیث نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ حضرت عائشہ پیغمبر ہیں(نعوذباللہ من ذالک)۔
حدیث بھی آسمانی وحی ہے
آپ اپنے سوالات کےجوابات اس لنک میں موجود کتاب سے پڑھ سکتے ہیں
مزید تفصیل کے لیے اس لنک میں موجود مطالعہ کر لیں۔
 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جناب مسلم برادر.
کیا آپ نماز پڑھتے ہے؟ اگر پڑھتے ہے تو کس طرح پڑھتے ہے؟؟
کیونکی آپکا نام تو مسلم ہے مسلم بننے کے لئے نماز تو آپ پڑھتے ہونگے.
جرا اپنا نماز کا طریقہ بتاینگے. ؟؟
 

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
عامر بھائی میرا جواب نماز والے فولڈر میں دیکھ لیں۔
 

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
جناب ندیم۔ عامرصاحب۔اور دیگر سوالات کرنے والے حضرات۔
اسلام وعلیکم۔
کیا آپ لوگوں کا درج ذیل آیت پر ایمان ہے؟ اگر ہے تو قرآن سے متعلق آپ کے سوالات باطل ہو جائیں گے کہ قرآن میں صلاۃ، وضو،صوم، حج اور دیگر ضروری احکامات کی تفصیل نہیں ہے ۔ اس آیت پر ایمان لانے کے بعد آپ کو قرآن سے باہر کسی مثال کی ضرورت نہیں رہے گی۔ دوسری صورت میں آپ آیت کے منکر ہو جائیں گے۔ فیصلہ آپ خود کریں۔
اور بیشک ہم نے انسانوں کے لئے اس قرآن میں ہر مثال وضاحت سے بیان کر دی ہے۔ پس اکثر لوگ نا شکرگزاری سے باز نہ رہتے ہوئے انکار پر ہی ڈٹے رہتے ہیں۔
 

muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
اوپر لکھی گئی آیت کا ریفرنس 17:89
 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
محترم جناب مسلم صاحب!
پتہ نہیں آپ ثابت کیا کرنے میں لگے ہیں۔ویسے قرآن کے معانی کو اپنے مطلب کا رنگ دینا کوئی آپ سے سیکھے۔آیات کے سیاق و سباق پر تھوڑا غور فرما لیا کریں کہ اگر اللہ تعالیٰ کچھ ارشاد فرما رہے ہیں تو کیوں اور (خصوصاً) مخاطب کون ہے۔
ذرا غور فرما لیں:۔
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُم مِّن الْعِلْمِ إِلاَّ قَلِيلا
وَلَئِن شِئْنَا لَنَذْهَبَنَّ بِالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ثُمَّ لاَ تَجِدُ لَكَ بِهِ عَلَيْنَا وَكِيلا
إِلاَّ رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ إِنَّ فَضْلَهُ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيرًا
قُل لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الإِنسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَن يَأْتُواْ بِمِثْلِ هَـذَا الْقُرْآنِ لاَ يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَـذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَى أَكْثَرُ النَّاسِ إِلاَّ كُفُورًا
(الاسراء 85-89)
ترجمہ:۔ اور تم سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ کہدو کہ وہ میرے پروردگار کا ایک حکم ہے اور تم لوگوں کو بہت ہی کم علم دیا گیا ہے۔ اور اگر ہم چاہیں تو جو کتاب ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اسے دلوں سے محو کر دیں۔ پھر تم اسکے لئے ہمارے مقابلے میں کسی کو مددگار نہ پاؤ۔ مگر اس کا قائم رہنا تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ کچھ شک نہیں کہ تم پر اس کا بڑا فضل ہے۔ کہدو کہ اگر انسان اور جن اس بات پر مجتمع ہوں کہ اس قرآن جیسا بنا لائیں تو اس جیسا نہ لا سکیں گے اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مددگار ہوں۔ اور ہم نے قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے بیان کر دی ہیں مگر اکثر لوگوں نے انکار کرنے کے سوا قبول نہ کیا۔
مخاطب کفار ہیں کہ یہ اللہ کے قرآن سے کیوں انکار کرتے ہیں۔ اے نبیﷺ انکو بتا دیجیے کہ ہم نے اس قرآن میں ہر مثال تکرار کے ساتھ اس لیے بیان کی کہ یہ لوگ سمجھ جائیں۔
اور آپ ہم سے پوچھ رہے ہیں:
کیا آپ لوگوں کا درج ذیل آیت پر ایمان ہے؟
جب کہ ہمارا عقیدہ ہی یہی ہےکہ قرآن اللہ کی سچی کتاب اور اُس کا ہر لفظ اور ہر نقطہ من جانب اللہ ہے اور دنیا کا سب سے بہترین سچ بھی۔قرآن میں اللہ تعالیٰ نے کچھ باتوں کا اجمالاً اور کچھ کا تفصیلاً ذکر فرمایا ہے۔جن باتوں کا اجمالاً ذکر ہے ان کی تفصیل ہمیں احادیث رسول ﷺ سے ملتی ہےاور نبی کریمﷺ کی ہر بات وحی ہے:
وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَى
إِنْ هُوَ إِلاَّ وَحْيٌ يُوحَى
(النجم 3-4)
ترجمہ:اور وہ(ﷺ) اپنی خواہش سے کچھ نہیں بولتے جو کہتے ہیں وہ وحی ہوتی ہے۔
۔اگر آپ کا دعویٰ یہ ہے کہ قرآن میں ہر چیز کا تفصیلاً ذکر ہے تو میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ نماز کی تفصیل قرآن سے ثابت کردیں۔
میرے خیال میں آپ کو صرف مندرجہ بالا آیت ہی قرآن میں نظر آئی اور یہ آیات آپ کی نظر سے اوجھل رہیں۔
كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولاً مِّنكُمْ يَتْلُو عَلَيْكُمْ آيَاتِنَا وَيُزَكِّيكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُعَلِّمُكُم مَّا لَمْ تَكُونُواْ تَعْلَمُون(البقرہ 151)
ترجمہ:جس طرح منجملہ اور نعمتوں کے ہم نے تم میں تمہیں میں سے ایک رسول بھیجے ہیں جو تم کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کے سناتے اور تمہیں پاک بناتے اور کتاب یعنی قرآن اور دانائی سکھاتے ہیں اور ایسی باتیں بتاتے ہیں جو تم پہلے نہیں جانتے تھے۔
لَقَدْ مَنَّ اللّهُ عَلَى الْمُؤمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبْلُ لَفِي ضَلالٍ مُّبِين (آل عمران 164)
ترجمہ:اللہ نے مومنوں پر یقینًا احسان کیا ہے کہ ان میں انہیں میں سے ایک پیغمبر بھیجے جو ان کو اللہ کی آیتیں پڑھ پڑھ کو سناتے اور ان کو پاک کرتے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں۔ اور پہلے تو یہ لوگ کھلی گمراہی میں تھے۔
هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الأُمِّيِّينَ رَسُولاً مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُوا مِن قَبْلُ لَفِي ضَلاَلٍ مُّبِين
(الجمعہ 29)
ترجمہ:وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں انہی میں سے ایک پیغمبر بھیجے جو انکے سامنے اسکی آیتیں پڑھتے اور انکو پاک کرتے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتے ہیں اور اس سے پہلے تو یہ لوگ کھلی گمراہی میں تھے۔
ان مندرجہ بالا آیات میں لفظ حکمت پر تھوڑا غور کر لیں۔
اور ان آیات کو بھی با ترجمہ پڑھ لیں۔
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللّهُ غَفُورٌ رَّحِيم(آل عمران 31)
ترجمہ:اے پیغمبر ﷺ لوگوں سے کہدو کہ اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ بھی تمہیں دوست رکھے گا اور تمہارے گناہ معاف کر دے گا اور اللہ بخشنے والا ہے مہربان ہے۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ أَطِيعُواْ اللّهَ وَأَطِيعُواْ الرَّسُولَ وَأُوْلِي الأَمْرِ مِنكُمْ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللّهِ وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلا (النساء 59)
ترجمہ:مومنو! اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو اور جو تم میں سے صاحب حکومت ہیں ان کی بھی۔ پھر اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اگر اللہ اور روز آخر پر ایمان رکھتے ہو تو اس میں اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی طرف رجوع کرو۔ یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کا انجام بھی بخیر ہے۔
مَّنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللّهَ وَمَن تَوَلَّى فَمَا أَرْسَلْنَاكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا(النساء 80)
ترجمہ:جو شخص رسول کی فرمانبرداری کرتا ہے تو بیشک اس نے اللہ کی فرمانبرداری کی اور جو نافرمانی کرے تو اے پیغمبر تمہیں ہم نے ان کا نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔
وَأَطِيعُواْ اللّهَ وَأَطِيعُواْ الرَّسُولَ وَاحْذَرُواْ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَاعْلَمُواْ أَنَّمَا عَلَى رَسُولِنَا الْبَلاَغُ الْمُبِين (المائدہ 92)
ترجمہ:اور اللہ کی فرمانبرداری اور رسول کی اطاعت کرتے رہو اور ڈرتے رہو۔ اب اگر منہ پھیرو گے تو جان رکھو کہ ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کر پہنچا دینا ہے۔
يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَن يُطِعْ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِيمًا(الاحزاب 71)
ترجمہ:۔وہ تمہارے سب کام سنوار دے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔ اور جو شخص اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی فرمانبرداری کرے گا تو بیشک بڑی مراد پائے گا۔
مندرجہ بالا تمام آیات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ فلاح اسی بات میں ہے کہ ہم کتاب اللہ اور سنت رسولﷺ کے مطابق اپنے معاملات حل کریں۔کیونکہ تقریباً تمام مفسرین کا اس بات پر اجماع ہے کہ مندرجہ بالا تمام آیات میں حکمت سے مراد سنت رسولﷺ ہے۔
وماالینا الالبلاغ
 
Top