• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
تو محترم اسی کتاب کے صفحہ ٢٨ پر ملاحظہ کیجئے یوم عاشورہ کے حوالے سے بہت اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں اس بارے میں آپ کیا فرمانا چاہیں گے
 

sufi

رکن
شمولیت
جون 25، 2012
پیغامات
196
ری ایکشن اسکور
310
پوائنٹ
63
hafiz naveed aur sarfaraz faizi sahib k sawalat se milta julta sawal mere bhi zahan aa raha tha k pahle ahle bait k tahdeed o tahsees ki jaye phir ahle bait ki tamam sahaba pr mutlaq fazilat sareeh dalail se sabit ki jaye.
 
شمولیت
اگست 05، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
57
کیا آپ ان باتوں کو فضیلت نہیں مانتے ۔
صحیح بخاری
کتاب فضائل اصحاب النبی
باب: حضرت ابوالحسن علی بن ابی طالب القرشی الہاشمی کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 3706
حدثني محمد بن بشار،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا غندر،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا شعبة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن سعد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال سمعت إبراهيم بن سعد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبيه،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال النبي صلى الله عليه وسلم لعلي ‏"‏ أما ترضى أن تكون مني بمنزلة هارون من موسى ‏"‏‏.
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سعد نے، انہوں نے ابراہیم بن سعد سے سنا، ان سے ان کے والد نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ کیا تم اس پر خوش نہیں ہو کہ تم میرے لیے ایسے ہو جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے لیے حضرت ہارون علیہ السلام تھے۔

صحیح بخاری
کتاب فضائل اصحاب النبی
باب: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کے فضائل اور فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل کا بیان
وقال النبي صلى الله عليه وسلم ‏"‏ فاطمة سيدة نساء أهل الجنة ‏"‏‏.‏
اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔
حدیث نمبر: 3714
حدثنا أبو الوليد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا ابن عيينة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن عمرو بن دينار،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن ابن أبي مليكة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن المسور بن مخرمة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ فاطمة بضعة مني،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فمن أغضبها أغضبني ‏"‏‏.‏
ہم سے ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن عیینہ نے بیان کیا، ان سے عمرو بن دینار نے ان سے ابن ابی ملیکہ نے ان سے مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاطمہ میرے جسم کا ٹکرا ہے، اس لیے جس نے اسے ناراض کیا، اس نے مجھے ناراض کیا۔

صحیح بخاری
کتاب فضائل اصحاب النبی
باب: حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 3751
حدثني يحيى بن معين،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وصدقة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قالا أخبرنا محمد بن جعفر،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن شعبة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن واقد بن محمد،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبيه،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن ابن عمر ـ رضى الله عنهما ـ قال قال أبو بكر ارقبوا محمدا صلى الله عليه وسلم في أهل بيته‏.‏
مجھ سے یحییٰ بن معین اور صدقہ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں محمد بن جعفر نے خبر دی، انہیں شعبہ نے، انہیں واقد بن محمد نے، انہیں ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (کی خوشنودی) کو آپ کے اہل بیت کے ساتھ (محبت و خدمت کے ذریعہ) تلاش کرو۔​
ابوبکر رضی اللہ عنہ تو فرمارہے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی ان کی نسبت یعنی اہل بیت میں ہے اور آپ نسبت کو کوئی اہمیت ہی نہیں دیتے لگتا ہےکہ ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی آپ کی رائے سے متفق نہیں۔
میں نے پورا تھریڈ دیکھا، اہل بیت کی فضیلت کا تو کوئی بھی منکر نہیں ہے۔ مسئلہ زیر بحث تو یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کیا ابو بکر وعمر وعثمان وعلی رضی اللہ عنہم اجمعین بالترتیب افضل ہیں یا آپ کے اہل بیت؟؟؟

آپ کی پیش کردہ احادیث کو تو سب تسلیم کر رہے ہیں، آپ کا موقف تو اہل بیت کی افضل ہونے کا ہے تو آپ کو اسی کی دلیل پیش کرنا چاہئے جیسے محترم ابو الحسن علوی صاحب نے خلیفہ اول ابو بکر صدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما کی افضیلت کی احادیث پیش کیں۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
یہ لوگ یہاں فضلیتیں بیان کرنے نہیں آتے۔۔۔ یہ لوگ بس ایک تیر سے دو شکار کرنے والے ہیں۔۔۔ اہل بیت کے مناقب اور فضائل بیان کر کے یہ لوگ چاہتے ہیں کے اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے خلفائے ثلاثہ کے مناقب اور فضائل بیان کریں جس سے یہ تاثر پیدا کو کے اہل بیت کے مناقب اور فضائل کوئی سننا ہی نہیں چاہتا اگر یہ اتنے سچے ہوتے تو یہ فضائلین اہل بیت بیان کرنے والے یہ گمراہ فرقے کے افراد اُن کی بیان کی ہوئی تعلیمات کو اپنے فرقہ پر رائج کرتے نہ باطلوں کی نماز اُن جیسی، نا ان منافقوں کی ذکات کا طریقہ ان جیسا، نا ان مشرکین کا عقیدہ اُن جیسا۔۔۔ یہ نصیری ہیں سارے۔۔۔ لہذا ان کا یہاں پر اس طرح کے موضوعات کا شروع کرنا صرف لوگوں کو الجھانا ہے۔۔۔ لہذا طریقہ یہ ہونا چاہئے کے ہم بھی اُن کی روش پر چل کر خلفائے ثلاثہ کے مناقب اور فضائل بیان کرنے کی بجائے ان کی اہل بیت سے محبت کی داستانیں سنیں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ ان کا ہر عمل اہل بیت جن کو اللہ نے پاک کردیا ہے اُن کے عمل سے کوسوں دور ہے۔۔۔ تو پھر سوال یہ ہے کہ دیغ سے زیادہ چمچہ کیوں گرم ہے؟؟؟۔۔۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
- حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الجَوْهَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الخَطَّابِ، قَالَ: «أَبُو بَكْرٍ سَيِّدُنَا وَخَيْرُنَا وَأَحَبُّنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»: «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ» حسنہ اللالبانی
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ ہم صحابہ کی جماعت کے سردار، اور ہم میں سے سب سے بہتر اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب تھے۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ البَزَّارُ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، عَنْ الأَوْزَاعِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ: «هَذَانِ سَيِّدَا كُهُولِ أَهْلِ الجَنَّةِ مِنَ الأَوَّلِينَ وَالآخِرِينَ إِلَّا النَّبِيِّينَ وَالمُرْسَلِينَ». هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ صححہ الالبانی
حضرت انس سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے بارے فرمایا کہ وہ انبیا اور رسل کے علاوہ متوسط العمر اہل جنت کے سردار ہوں گے۔
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
بہرام صاحب! اس اہل البیت میں ازواج مطہرات بشمول ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی شامل ہیں؟
میرا موضوع یہ ہے ہی نہیں نہ میں نے اس پر بات کی ہے کہ اہل بیت میں ازواج مطہرات شامل ہے یا نہیں یہاں میرا موضوع صرف یہ ہے کہ " اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے "
اس دھاکہ میں دو باتوں پر اعتراض کیا گیا ہے
١۔ اہل بیت اطہار وہ لوگ ہیں جن سے اللہ تعالٰی نے ہر قسم کی گندگی کو دور کردیا ہے
٢۔ اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے

اور میں نے دونوں اعتراضات کے جواب میں ایک کتاب جو کہ مقام اہل بیت اورمحمد بن عبدالوہاب کے نام سے ہے وہ آپ کے سامنے پیش کردی اور دونوں اعتراضات کو اپنے اوپر سے ہٹا کر اس کتاب پر منتقیل کردیا
اور یہ کتاب محدث لائبریری میں موجود ہے اس لائبریری کا دعویٰ ہے کہ
کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز
اگرآپ حضرات کی نظر میں یہ باتیں کہ "اہل بیت اطہار وہ لوگ ہیں جن سے اللہ تعالٰی نے ہر قسم کی گندگی کو دور کردیا ہے" اور اہل بیت کو پوری کائنات پر فضیلت حاصل ہے قرآن و سنت کے خلاف ہیں تو میں اس میں سارا قصور کتاب کے مصنف یا پھر اس کتاب میں جس کے خیالات اہل بیت اطہار کے بارے میں بیان کئے گئے ہیں( یعنی محمد بن عبدالوھاب نجدی التمیی ) کا ہے۔ پہلے یہ طے کرلیا جائے کہ اس طرح کے خیالات پر جو کہ آپ حضرات کی نظرمیں قرآن و سنت کے خلاف ہیں کیا حکم لگے گا پھر آگے بات کرتے ہیں
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
یہ لوگ یہاں فضلیتیں بیان کرنے نہیں آتے۔۔۔ یہ لوگ بس ایک تیر سے دو شکار کرنے والے ہیں۔۔۔ اہل بیت کے مناقب اور فضائل بیان کر کے یہ لوگ چاہتے ہیں کے اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے خلفائے ثلاثہ کے مناقب اور فضائل بیان کریں جس سے یہ تاثر پیدا کو کے اہل بیت کے مناقب اور فضائل کوئی سننا ہی نہیں چاہتا اگر یہ اتنے سچے ہوتے تو یہ فضائلین اہل بیت بیان کرنے والے یہ گمراہ فرقے کے افراد اُن کی بیان کی ہوئی تعلیمات کو اپنے فرقہ پر رائج کرتے نہ باطلوں کی نماز اُن جیسی، نا ان منافقوں کی ذکات کا طریقہ ان جیسا، نا ان مشرکین کا عقیدہ اُن جیسا۔۔۔ یہ نصیری ہیں سارے۔۔۔ لہذا ان کا یہاں پر اس طرح کے موضوعات کا شروع کرنا صرف لوگوں کو الجھانا ہے۔۔۔ لہذا طریقہ یہ ہونا چاہئے کے ہم بھی اُن کی روش پر چل کر خلفائے ثلاثہ کے مناقب اور فضائل بیان کرنے کی بجائے ان کی اہل بیت سے محبت کی داستانیں سنیں تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ ان کا ہر عمل اہل بیت جن کو اللہ نے پاک کردیا ہے اُن کے عمل سے کوسوں دور ہے۔۔۔ تو پھر سوال یہ ہے کہ دیغ سے زیادہ چمچہ کیوں گرم ہے؟؟؟۔۔۔
اس پر صرف اتنا ہی کہوں گا کہ جب ہاتھی کے دانت دیکھانے کے اور کھانے کے اور ہوں تو پھر اس طرح کی صورت حال ہوجاتی ہے اس سے بہتر یہ تھا کہ تبصرہ کرنے سے پہلے آپ اہل بیت اطہار کے بارے نجدی علماء نے جو کتب تحریر کی ہیں ان کا مطالعہ فرمالیتے تو آج اس شرمندگی سے دوچار نہیں ہونا پڑتا اب کیا ہوسکتا ہے تیر کمان سے نکال چکا اور ایک تیر سے دو شکار ہوگئے
میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں
میں اسلام پر اس لئے یقین رکھتا ہوں کے وہ ان تمام مسائل کو جن کا مجموعہ دین کہلاتا ہے مجھ سے زبردستی نہیں منواتا بلکہ ہر امر کیلئے دلیل دیتا ہے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top